سوات اور گردونواح میں زلزلہ، شدت 4.3 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
سوات کے مرکزی شہر مینگورہ اور اس کے گردونواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 4.3 تھی۔
زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلےکی گہرائی 73 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز کو ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
یاد رہے کہ آج ہی کے دن صبح بلوچستان میں اورماڑہ کے جنوب مشرق سے 68 کلومیٹر دور سمندر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
پختونخوا‘ سوات سے ٹیکسلا تک مزید 8 تاریخی مقامات دریافت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-01-11
پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) خیبر پختونخوا میں آثار قدیمہ کی تلاش کے دوران سوات سے ٹیکسلا تک مزید 8 تاریخی مقامات دریافت کیے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق بریکوٹ میں 1200 سال پرانے چھوٹے مندر کے آثار بھی سامنے آئے ہیں، جو اس خطے کی تہذیبی تسلسل کا نایاب ثبوت ہیں۔ اطالوی ماہرین نے صوبائی محکمہ آثارقدیمہ کے اشتراک سے یہ دریافتیں کی ہیں اورمزید کھدائی جاری ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ علاقے قدیم ترین ادوار سے لے کر مسلم دور تک آباد رہے ہیں اور ان مقامات میں غزنوی دور کا ایک قلعہ بھی شامل ہے۔اطالوی آرکیالوجیکل مشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر لوکا کے مطابق بریکوٹ بازیرہ میں کھدائی کے دوران چھوٹے مندر کے آثار دریافت ہوئے ہیں جبکہ موجودہ کھدائی کے دوران مندر کے اردگرد دریائے سوات کی سمت ایک وسیع محافظ علاقہ (بفر زون) قائم کرنے کے لیے کھدائی کا دائرہ بڑھایا گیا۔اس 3 سالہ منصوبے کے تحت 400 سے زائد مقامی افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا اور انہیں آثار کی تلاش، کھدائی اور ان کے محفوظ رکھنے کی تربیت دی جائے گی۔یہ منصوبہ خیبر پاتھ کے نام سے جانا جاتا ہے اور یکم جون 2025ء کو شروع ہوا تھا، جس کا مقصد علاقے کی ترقی، پیشہ ورانہ تربیت اور سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔