یوم پاکستان آج ملی جوش وجذبے سے منایا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
فائل فوٹو
ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش جذبے سے منایا جائے گا، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی ہوگی۔
شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوگی۔
یومِ پاکستان کی پریڈ ایوان صدر میں ہوگی، مسلح افواج نے پریڈ کی تیاریاں مکمل کرلیں۔
پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے فلائی پاسٹ کی ریہرسل کی، ایف سولہ اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے حصہ لیا، میراج اور دوسرے جنگی طیارے بھی شریک ہوئے۔
آج ہونے والے فلائی پاسٹ کی قیادت پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کریں گے، پریڈ میں غیر ملکی سفیر، اعلیٰ سول اور فوجی حکام شرکت کریں گے۔
دوسری جانب اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یومِ پاکستان کے لیے روٹ پلان تشکیل دے دیا۔
آج رات بارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک اسلام آباد میں ہر قسم کے ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد ریڈ زون کے داخلی راستوں پر ڈائیورشنز، شہری کونسا متبادل راستہ استعمال کرسکتے ہیں؟
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ریڈ زون میں داخلے کے حوالے سے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔
پولیس ترجمان کے مطابق لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر ایکسپریس چوک اور نادرا چوک پر ڈائیورشنز لگائی گئی ہیں۔
شہری ریڈ زون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ، میریٹ ہوٹل اور سرینا ہوٹل کے راستے استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ڈائیورشنز کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر اور گاڑیاں سست روی کا شکار ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 249 مقدمات درج
چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کے اہلکار مختلف مقامات پر تعینات رہیں گے۔ شہری دورانِ سفر کسی بھی مشکل سے بچنے کے لیے 20 منٹ اضافی وقت رکھ کر گھر سے نکلیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ رہنمائی اور ہیلپ کے لیے شہری ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شہریوں کو بروقت آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پولیس ٹریفک ریڈ زون سڑک