300 ہونے پر بھاؤ بڑھتا ہی ہے! اوو بھائی بس کردو، شعیب کا سہواگ پر وار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹر ویندر سہواگ کی ایک ویڈیو نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو چکرا کر رکھ دیا۔
سابق کرکٹ و راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے بھارتی بیٹر وریندر سہواگ کو مسلسل “300 رنز” کے تذکرے پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ “بھائی اگر چاہتے ہو گینز ورلڈ آف ریکارڈ میں تمہارا نام آجائے تو مجھے بتادو”۔
ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیخلاف ملتان میں پہلی بار 300 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرنیوالے وریندر سہواگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں تقریباً 10 سے زائد بار انہوں نے 300 لفظ کا استعمال کیا۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر شعیب اختر نے جوابی ویڈیو بنائی اور انہیں کہا کہ “بھائی تمہاری 300 رنز کی اننگز بہت اچھی تھی، شاندار اور اُسے سراہا جانا چاہیے لیکن اب 20 سال ہوگئے ہیں معاف کرو، رمضان کا مہینہ ہے اور روزے میں ویسے ہی غصہ آرہا ہوتا ہے اوپر تمہاری ویڈیو”۔
شعیب اختر نے کہا کہ “اپنے 300 رنز کے کارنامے کے بارے میں بات کرنا بند کردو بھائی، کیونکہ میں سنتے سنتے تنگ آگیا ہوں، سابق کرکٹر نے وریندر سہواگ کو آفر کی کہ اگر وہ گینز ورلڈ آف ریکارڈ میں نام درج کرواسکتے ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ 300 کہنے والا شخص! کیونکہ میرے تعلقات ہیں”۔
راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ میرے پاس بھی ایک ریکارڈ ہے اور وہ تم بھی جانتے ہو لیکن میں ہر وقت نہیں بتاتا رہتا۔
واضح رہے کہ سہواگ نے پاکستان کے خلاف ہی ٹیسٹ کرکٹ میں 300 رنز بنانے کا کارنامہ انجام دیا تھا، یہ سنگ میل 2004 میں ہندوستان کے پاکستان دورے کے دوران ملتان میں حاصل کی تھا، اسوقت ٹیم میں شعیب اختر بھی موجود تھے۔
پاکستان اور افغانستان کا دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے اور سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
ڈکی بھائی جوا ایپ کیس؛ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا
عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور مزید کارروائی ملتوی کردی۔
درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمٰن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں کسی قسم کا نوٹس یا طلبی موصول نہیں ہوئی تھی۔
درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ سعد الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں گرفتاری کے بعد دس روز تک جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا۔ عدالت نے تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔