وزیرِ اعظم کی 34 ارب روپے کی ریکوری پر متعلقہ وزرا اور افسروں کو شاباش
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے خردبرد میں ملوث پائے جانے افسران و اہلکار کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دورہ سعودی عرب سے واپسی کے فوری بعد ایف بی آر کی کارکردگی پر اجلاس کی صدارت کی اور ساڑھے 34 ارب روپے کی ریکوری پر متعلقہ وزرا اور افسروں کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے بہترین نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ محنت و لگن سچی ہو تو کامیابی ضرور ملتی ہے، دہائیوں کی خرابیوں کو مل کر ٹھیک کرنا ہے۔وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ ایسے افسران و اہلکار جو کسی بھی قسم کی خردبرد میں ملوث پائے جائیں ان کیخلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے، عوام کی ایک ایک پائی کی حفاظت کیلئے جس قدر ہوسکا، کوشش کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دیدی گئی
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر میں جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دے دی۔ایف بی آر کے جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا صرف ڈیجیٹلائیزیشن نہیں، نئے نظام کو تقویت دینے کیلئے پورا ڈیجیٹل ایکو سسٹم بنایا جائے۔انہوں نے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے لیے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خام مال کی تیاری و درآمد اور صارف کی خریداری تک ڈیٹا کو ایک ہی سسٹم سے منسلک کیا جائے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا نظام اتنا مؤثر ہو کہ پوری ویلیو چین کی براہ راست ڈیجیٹل نگرانی کی جا سکے۔