بجلی سستی! عوام کے لیے بڑی خبر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوام کے لیے بڑی خبر ہے کہ حکومت پاکستان سے نظر ثانی معاہدوں کے بعد آئی پی پیز نے بجلی سستی کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔
مہنگی بجلی کے ستائے پاکستانی شہریوں کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے کہ حکومت سے نظر ثانی معاہدوں کے بعد آئی پی پیز نے بجلی سستی کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سی پی پی اے اور 7 آئی پی پیز کی درخواست پر نیپرا میں کل سماعت ہو گی۔ درخواست 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے آئی پی پیز نے جمع کرائی ہے۔
درخواست دائر کرنے والوں میں نشاط چونیاں پاور، نشاط پاور، نارووال انرجی لمیٹڈ، لبرٹی پاور ٹیک لمیٹڈ، اینگرو پاور جن قادرپور لمیٹڈ، سیفائر الیکٹرک پاور لمیٹڈ اور سیف پاور لمیٹڈ شامل ہیں۔
وفاقی کابینہ نے رواں سال جنوری میں مذکورہ 7 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری دی تھی۔
نیپرا سماعت میں روپے اور ڈالر کی قدر کے فرق کے طریقہ کار پر نظرثانی کے معاملے کا جائزہ لے گا۔ اس کے علاوہ سماعت میں ٹیک اینڈ پے سسٹم کے تحت ادائیگیوں کے طریقہ کار اور ای پی سی لاگت کے 0.                
      
				
مزیدپڑھیں:جنت مرزا ڈرامہ انڈسڑی میں کیوں نہیں آنا چاہتیں؟ حیران کن وجہ بتادی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ڈکی بھائی جوا ایپ کیس میں اہم پیشرفت
لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس فاروق حیدر آج ڈکی بھائی کی ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کریں گے۔
سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار کو بیرون ملک جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس بھجوا کر طلب نہیں کیا۔
درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ درخواست گزار جسمانی ریمانڈ پر دس روز تک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رہے۔