یوم پاکستان ،سعودی قیادت کا پاکستان کی ترقی،امن اور سلامتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
یوم پاکستان ،سعودی قیادت کا پاکستان کی ترقی،امن اور سلامتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025  سب نیوز 
اسلام آباد (سب نیوز)سعودی قیادت کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے صدر پاکستان کو مکتوب ارسال کیا گیا ہے جس میں پاکستان کی ترقی،امن اور سلامتی سمیت خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے نام مکتوب میں سعودی قیادت نے یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو ترقی،خوشحالی،امن اور سلامتی کے ساتھ آگے بڑھائے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امن اور سلامتی یوم پاکستان سعودی قیادت پاکستان کی
پڑھیں:
صدر زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے
صدر پاکستان آصف علی زرداری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کیلئے تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔
کانفرنس میں صدر زرداری پاکستان کے سماجی ترقی اور جامع معاشی نمو کے اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔
وہ غربت کے خاتمے، صحت، تعلیم اور پائیدار ترقی میں پاکستان کی کامیابیاں اجاگر کریں گے۔
صدر زرداری دورے کےدوران مختلف عالمی و علاقائی رہنماوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔