مسجد الحرام کی تیسری توسیع پر اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
MAKKAH:
مسجد الحرام کی تیسری توسیع کے دوران ایک اہم سنگ میل عبور کیا گیا ہے، جہاں نئے تیار کردہ ایمرجنسی ہیلی پیڈ پر پہلی بار ایئر ایمبولینس نے کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کی۔
یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے زائرین کو فوری اور مؤثر طبی امداد فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے، خاص طور پر ہنگامی حالات میں جب فوری طبی منتقلی کی ضرورت ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: مسجد نبوی میں 120 ممالک کے 4,000 افراد کا اعتکاف، شاندار انتظامات
یہ جدید ہیلی پیڈ خصوصی طور پر ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی طبی ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو تیزی سے قریبی اسپتالوں تک منتقل کیا جا سکے۔
سعودی وزارت صحت اور دیگر متعلقہ اداروں نے اس آزمائشی عمل کی نگرانی کی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ایئر ایمبولینس سروس عالمی معیار کے مطابق کام کرے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنی خدمات فراہم کر سکے۔
مزید پڑھیں: عمرہ زائرین کی سیکیورٹی کے لیے بڑا اقدام
اس اقدام کا مقصد نہ صرف مسجد الحرام میں آنے والے لاکھوں زائرین کی صحت و حفاظت کو یقینی بنانا ہے، بلکہ سعودی عرب کی طبی سہولتوں کو مزید بہتر اور مؤثر بنانا بھی ہے۔
ایئر ایمبولینس سروس کی کامیاب عملداری سے ہنگامی حالات میں فوری طبی مدد فراہم کرنے کی صلاحیت میں بہتری آئے گی، جو کہ عالمی معیار کے مطابق کام کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایئر ایمبولینس
پڑھیں:
ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
اسلام آباد:پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔
اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔