عید کے بعد احتجاج پی ٹی آئی نہیں بڑے پلیٹ فار م سے ہوگا:رئوف حسن
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما تحریک انصاف رؤف حسن نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے ہمیں مقتدرہ سے رابطوں کو معنی خیز بنانا ہے۔ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطہ ناگزیر ہے، کوئی پلیٹ فارم ملنا چاہئے جہاں بات ہو اور آگے بڑھے، بانی پی ٹی آئی نے تو پہلے ہی اداروں سے بات کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی تھی، اگر معاملات بات چیت سے حل ہو سکتے ہیں مزید راستہ اپنانا چاہئے سوشل میڈیا کو قابو میں لانے سے متعلق ابھی تک کوئی بات طے نہیں ہوئی، میری بھی 33 ہفتوں سے بانی سے ملاقات نہیں ہوئی، عبد کے بعد احتجاج پی ٹی آئی کے نہیں ایک بڑے لارجر پلیٹ فارم سے ہوا، محمود اچکزئی نے بھی نواز شریف سے رابطہ کیا تھا، اس کے بعد نواز شریف کی جماعت سے اعتراض شروع ہو گیا تھا پہلے بھی پنجاب نکلا ہے اب بھی نکلے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
میرپور جلسہ: وزیراعلیٰ مریم نواز کے بڑے اعلانات، نواز شریف کے وعدوں اور آزاد کشمیر کی ترقی کا نیا روڈ میپ پیش
سٹی 42: آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کا غیرمعمولی جوش و خروش اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں بھرپور عوامی حمایت حاصل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد میں بارش اور میرپور میں شدید گرمی کے باوجود ہزاروں افراد کی شرکت نے مخالفین کو واضح پیغام دے دیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
مریم نواز نے کہا کہ وہ خود کو نسل، خون اور خاندان کے اعتبار سے کشمیری سمجھتی ہیں اور آزاد کشمیر کی ترقی کو اپنی ذمہ داری تصور کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں، جدید انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں مزید کام کی ضرورت ہے۔
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہونے پر میرپور میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منصوبے پر کام کیا جائے گا، جبکہ میرپور کے لیے 10 الیکٹرک بسیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جاری کامیاب منصوبے، جن میں اپنی چھت اپنا گھر، ستھرا پنجاب، اسکول آف ایمیننس، کلینک آن ویلز، کسان کارڈ، راشن کارڈ، سیف سٹی اور دیگر عوامی فلاحی پروگرام شامل ہیں، آزاد کشمیر تک بھی توسیع دی جائے گی۔
لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
مریم نواز نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے آزاد کشمیر کی معیشت مضبوط بنائی جا سکتی ہے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے ہیں اور آئندہ بھی ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور ملک بھر میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لاکھوں افراد کو صحت، رہائش، روزگار اور دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ یہی ماڈل آزاد کشمیر میں بھی نافذ کیا جائے گا۔
: نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت
اپنے خطاب کے اختتام پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کشمیری عوام، بالخصوص بیرون ملک مقیم کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں تاکہ آزاد کشمیر میں سڑکوں، اسپتالوں، تعلیمی اداروں اور دیگر بنیادی سہولتوں کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ "پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں، آزاد کشمیر کی تقدیر بدل جائے گی اور ترقی ہر علاقے تک پہنچے گی۔
روس کا سب سے جدید اور خطرناک جنگی طیارہ گر کر تباہ