کینیڈین وزیرِاعظم کا قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کینیڈین وزیرِاعظم مارک کارنی نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا، ٹرمپ پر کینیڈا کو توڑنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ہمیں توڑناچاہتے ہیں تاکہ وہ ہم پرحکمرانی کر سکیں۔
کینیڈا کے نئے وزیرِاعظم مارک کارنی نے اچانک 28 اپریل کو قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں اور غیر منصفانہ تجارتی پالیسیوں سے نمٹنے کے لیے انہیں عوامی مینڈیٹ درکار ہے۔
کینیڈا میں عام انتخابات اصل میں 20 اکتوبر کو متوقع تھے، لیکن مارک کارنی جو صرف دو ہفتے قبل لبرل پارٹی کے سربراہ منتخب ہوئے ہیں، اپنی جماعت کی حالیہ مقبولیت کو دیکھتے ہوئے عوام سے براہِ راست حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
جنوری میں ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد کینیڈا کی سیاست میں ہلچل مچ گئی تھی اور اسی دوران سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اچانک استعفیٰ دے دیا تھا۔
مارک کارنی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم اپنی زندگی کے سب سے بڑے بحران کا سامنا کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ کی غیر منصفانہ تجارتی پالیسیوں اور ہماری خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے کی کوششوں کے باعث کینیڈا کے عوام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈا کو محفوظ، مستحکم اور خوش حال بنانے کے لیے ایک مضبوط اور مثبت مینڈیٹ کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے گورنر جنرل سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست کی، جو فوری طور پر منظور کر لی گئی۔
واضح رہے کہ مارک کارنی کا سیاسی تجربہ نہ ہونے کے برابر ہے لیکن وہ ماضی میں دو بار مرکزی بینک کے گورنر رہ چکے ہیں، انہیں معاشی پالیسیوں میں مہارت حاصل ہے اور یہی ان کی سب سے بڑی طاقت سمجھی جا رہی ہے۔
رائے عامہ کے حالیہ جائزوں کے مطابق لبرل پارٹی نے جنوری سے اب تک نمایاں مقبولیت حاصل کی ہے۔
ایک تازہ ترین آن لائن اینگس ریڈ سروے کے مطابق لبرلز کو 42 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے، جب کہ کنزرویٹو پارٹی 37 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مارک کارنی کہا کہ
پڑھیں:
میٹرک 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ہو گیا
پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کے نام جاری کر دیے ہیں
*لاہور بورڈ*
حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی
نور الہدیٰ اور حاجی ابوذر تنویر نے 1188 نمبر کے ساتھ دوسری
محمد علی نے 1187 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن لی
*راولپنڈی بورڈ*
محمد عثمان نے 1188 نمبر حاصل کر کے ٹاپ کیا
سعد خان 1172 نمبر
ایان خان 1169 نمبر کے ساتھ نمایاں رہے
*فیصل آباد بورڈ*
محمد معیز قمر 1189 نمبر کے ساتھ ٹاپ پر رہے
ماہم ممتاز 1187
میرب ورک 1186 نمبر کے ساتھ نمایاں رہیں
*ملتان بورڈ*
ہارون حامد نے 1193 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی
حسینہ فاطمہ 1188 نمبر
اشبہ فاطمہ، میرب فاطمہ، خدیجہ نے 1187 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر حاصل کی_