پشاور: پراجیکٹ کے اختتام پر محکمہ سماجی بہبود کے 182 ملازمین فارغ
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے پراجیکٹ کے اختتام پر محکمہ سماجی بہبود کے 182 ملازمین کو فارغ کر دیا۔
محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے اے ڈی پی پراجیکٹ کے ملازمین کو فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، فارغ کئے گئے ملازمین کی خدمات 5 سال قبل منشیات بحالی مراکز پراجیکٹ کیلئے حاصل کی گئی تھیں۔
محکمہ سماجی بہبود نے بحالی مراکز کیلئے 182 ملازمین کی پراجیکٹ میں 2 بار توسیع بھی کی تھی، بحالی مراکز پراجیکٹ کے لئے بھرتی 182 ملازمین کا دورانیہ 30 جون کو ختم ہوجائے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پراجیکٹ کے
پڑھیں:
سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور
قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔ موجودہ دور میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کیساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں تمام سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ موجودہ دور میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کیساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔ قرارداد میں لکھا گیا کہ پہلے قدم کے طور پر یہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پھر سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔