UrduPoint:
2025-04-25@08:41:12 GMT

وزیراعلیٰ سندھ کا 30 ہزارطلبہ کوسکالرشپ دینے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

وزیراعلیٰ سندھ کا 30 ہزارطلبہ کوسکالرشپ دینے کا اعلان

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مارچ 2025)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 30 ہزار طلباو طالبات کو سکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا، سکالرشپس نوجوانوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے،سندھ کی 30 جامعات کو سکالرشپس دی جائیں گی،وزیراعلیٰ ہاﺅس میں سندھ حکومت،گوگل اور ٹیچ ویلی کے درمیان معاہدے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیراعلی سندھ نے30ہزار گوگل کیریئرسرٹیفکیٹ سکالرشپس کاافتتاح کردیا جس میں سندھ کی 30 جامعات کے طلبا کیلئے 30 ہزار گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ سکالرشپس کا آغاز کیا گیا ۔

تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سکالرشپس نوجوانوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے سائبرسیکیورٹی،اے آئی اوردیگرجدیدمہارتوں پرتربیت دی جائےگی۔

(جاری ہے)

ہ 100 فیصد طلبا نے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ مکمل کئے ہیں۔ گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ 3 سے 6 ماہ کی مدت کے کورسز ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ کے طلباعالمی معیار کی تربیت حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ ڈیجیٹل تعلیم اور ہنر مندی میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے اور سکالرشپس نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے سرمایہ کاری ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہناتھا کہ پروجیکٹ مینجمنٹ، سائبر سیکیورٹی اور اے آئی میں تربیت بھی دی جائے گی۔ کم مراعات یافتہ طبقات اور خواتین کے لیے خصوصی کوٹہ مختص ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈیجیٹل مہارتوں سے سندھ کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا جبکہ گزشتہ سال 10 سرکاری جامعات کے 1500 طلبا کو سکالرشپس فراہم کی گئی تھیں۔ رواں سال سرکاری 30 جامعات کے 30 ہزار طلبا اسکالرشپس سے مستفید ہوں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم سندھ اورسیکریٹری آئی ٹی کا کہنا تھا کہ ایساٹیلنٹ پول بنا رہے ہیں جوڈیجیٹل معیشت کوآگے لے جائےگا۔ گوگل کیریئرسرٹیفکیٹس پروگرام نوجوانوں کیلئے ایک گیم چینجرثائت ہوگا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

نہروں کی تعمیر کا معاملہ حل ہوگیا، وفاقی حکومت پیشرفت نہیں کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی:

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نئی نہروں  کی تعمیر کا معاملہ حل ہو گیا ہے  اور فیصلہ ہوا ہے کہ نہروں کے معاملے پر  وفاقی حکومت  پیش رفت نہیں کرے گی اور دھرنے دینے والے اپنے دھرنے ختم کریں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘سینٹر اسٹیج’ میں گفتگو  کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج یہ  فیصلہ ہوا ہے کہ نہروں کے معاملے پر وفاقی حکومت پیش رفت نہیں کرے گی اور میں شکر گزار ہوں کہ آج اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا ہے اور 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ہوگا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ دریاؤں میں اتنا پانی نہیں کہ نئی نہروں کا منصوبہ بنایا جائے، مجھے امید ہے کہ سی  سی آئی میں بھی یہ طے ہو گا کہ دریاؤں میں پانی نہیں تو نئی نہریں بھی نہ بنیں، اگر صوبوں کا اتفاق رائے پیدا ہو جائے تب  تو اس منصوبے کو سامنے لایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھرنے دینے والوں کو کہوں گا کہ مسئلہ حل ہو گیا ہے، وفاقی حکومت نے ہمارا مؤقف مان لیا ہے، لہٰذا دھرنے ختم کیے جائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ نئی نہروں کا منصوبہ ختم ہو گیا ہے اور شکر ہے کہ سندھ کے عوا م کی بے چینی ختم ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ جون 2024 میں نئی نہریں بنانے کا فیصلہ کیا گیا، تب سے سی سی آئی کی میٹنگ نہیں ہوئی، لوگوں میں بے چینی پھیل گئی، کچھ بیانات ایسے آ رہے تھے جیسے کوئی نئی نہر بن رہی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا اور بتایا کہ جو فیصلہ ہوا وہ  غلط اعداد و شمار پر ہوا، ہم نے  نہروں کی تعمیر کے معاملے پر آئینی طریقہ اختیار کیا۔

بھارتی جارحیت  سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جو آج قومی سلامتی کمیٹی میں  حکومت نے فیصلے کیے ہیں، پیپلز پارٹی اور قوم اس کے پیچھے کھڑی ہے، جو معاہدہ یہ ختم نہیں کر سکتے بھارتی حکومت نے اس کو ختم کرنے کی بات کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہلاکتوں کے واقعے کی مذمت سب نے کی لیکن جو بھارتی حکومت کا ردعمل آیا اس کی بھی مذمت کرنی چاہیے، بھارت نے بغیر سوچے سمجھے پاکستان کے خلاف الزامات عائد کیے۔

متعلقہ مضامین

  • پکڑی گئی منشیات اور شراب کی بھاری تلف کر دی گئی
  •  حکومت کا طلبہ کو 10,000 مفت ای بائیکس دینے کا اعلان
  • بھارت کے انتہا پسندوں نے ملک میں موجود کشمیری طلبا کی زندگی اجیرن کردی
  • نہروں کی تعمیر کا معاملہ حل ہوگیا، وفاقی حکومت پیشرفت نہیں کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • ٹائمز ہائرایجوکیشن ایشیا یونیورسٹی رینکنگ، پاکستانی جامعات کی پوزیشن کیا ہے؟
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد دینے کا اعلان
  • خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس، بھارتی رویے کی مذمت، منہ توڑ جواب دینے کا عزم
  • پہلگام حملہ: مودی کا سخت ردعمل، حملہ آوروں کو “تصور سے بھی بڑی سزا” دینے کا اعلان
  • پنجاب؛ تعلیمی اداروں مع دینی مدارس میں داخلے کے وقت طلبا کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار
  • مراد علی شاہ کا ہر قیمت پر نہریں نہ بننے دینے کا اعلان