ملکی دفاع میں نمایاں کارکردگی پر فوجی افسران میں اعزازات کی تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
صدر مملکت نے ملکی دفاع میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں فوجی اعزازات تقسیم کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوان صدر میں فوجی اعزازت دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ آغاز پر قومی ترانے کی دھن پیش کی گئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملکی دفاع میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو فوجی اعزازت سےنوازا۔
کیپٹن سید عامر رضا کو بے مثال بہادری، فرض شناسی پر ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ ایئر مارشل محمد سرفراز کو ہلال امتیاز (ملٹری)، ایئرمارشل کاظم حماد کو ہلال امتیاز (ملٹری) ایئر مارشل شکیل غضفر، میجر جنرل سعید الرحمان، میجر جنرل طاہر مسعود احمد، میجر جنرل ندیم احمد، میجر جنرل سہیل امتیاز، میجر جنرل ذیشان احمد، میجر جنرل سہیل صابر کو بھی ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
اسی طرح میجر جنرل فواد احمد صدیقی، میجر جنرل سید مکرم حسین، میجر جنرل افتخار احمد ستی، میجر جنرل شاہد پرویز، میجر جنرل غلام محمد، میجر جنرل نور علی خان، میجر جنرل راجہ محمد ندیم اشرف، میجر جنرل غلام شبیر ناریجو، میجر جنرل محمد عاصم خان، میجر جنرل محمد یوسف، میجر جنرل محمد نعیم اختر، میجر جنرل نسیم اختر، میجر جنرل عمر احمد شاہ،میجر جنرل محمد شاہد صدیق، میجر جنرل عبدالسمیع، میجر جنرل محمد یاسر الہیٰ، میجر جنرل عدیل حیدر منہاس، میجر جنرل محمد حسین سیال، ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان اور دیگر کو بھی ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہلال امتیاز
پڑھیں:
2 سال میں 5400 ارب کی ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ریکوری کی: چیئرمین نیب
لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے کہا کہ نیب نے 2 سال میں 5400 ارب کی ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ریکوری کی۔
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سٹیٹ لائف کوآپریٹو سوسائٹی لاہور میں 77 ارب کی تاریخی سیٹلمنٹ کرائی گئی، دو سال میں نیب میں متعدد ریفارمز کیں جن کے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔
نذیر احمد نے مزید کہاکہ نیب کے حالیہ اقدامات سے بزنس کمیونٹی کے دل سے نیب کا خوف ختم ہوا ہے، بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے جو ممکن ہوا وہ ضرور کریں گے۔
چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ نیب ویژن کے مطابق بیوروکریسی کے خدشات کو دور کیا گیا۔
Post Views: 1