اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی کے رہنماوں نے اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں پر امریکہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، امریکہ ایک طرف دنیا کو امن اور انسانیت کا درس دیتا ہے جبکہ عملی طور پر اسرائیل کی پشتی بانی کررہا ہے۔ رپورٹ: سید عدیل زیدی

امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر غزہ پر تازہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف خیبر پختونخوا میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی میڈیا سیل سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق پشاور میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع، ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ اور دیگر قائدین کی قیادت میں جماعت اسلامی کے تحت جامع مسجد درویش پشاور کینٹ سے امریکی قونصلیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور امریکی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالواسع، ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ، سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی، سابق ضلعی امیر عتیق الرحمٰن، ضلع نوشہرہ کے امیر عنایت الرحمن اور چارسدہ کے ضلعی امیر شاہ حسین نے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اسرائیل غزہ اور فلسطین میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے وحشیانہ بمباری کے زریعے انسانیت کو ملیامیٹ کررہا ہے اور امریکہ ان مظالم میں خاموش تماشائی کا کردار اداکر رہا ہے۔

بنوں میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے مظاہرے کی قیادت کی، مظاہرے میں ضلعی سیکرٹری جنرل اعجاز الحق سورانی و دیگر موجود تھے۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں پروفیسر محمد ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کے نہتے شہریوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد شہید ہوئے جن میں اکثریت معصوم بچوں کی ہے۔ اسرائیل امریکہ کی پشت پناہی میں بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑارہا ہے۔اسرائیل نے جنگ کا اعلان کردیا ہے جبکہ مسلم حکمران بے حمیتی اور بے غیرتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں تازہ کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، غزہ کی ناکہ بندی جاری ہے، وہاں خوراک، ادویات کا شدید بحران ہے، غزہ میں پچاس ہزار سے زائد شہادتیں ہوچکیں، ہزاروں لوگ ملبے تلے دفن ہیں، 90 فیصد شہر ملبہ کا ڈھیر بن چکا، عالمی عدالت نے اسے نسل کشی قرار دیا، امریکہ ڈھٹائی سے اسرائیل کی حمایت میں کھڑا ہے، ٹرمپ غزہ کو خالی کرانے کے بیانات جاری کررہا ہے۔

جماعت اسلامی کرک کے زیر اہتمام صابر آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے سیکرٹری جنرل محمد ظہور خٹک اور امیر ضلع صدیق اللہ شاہین نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023ء کے بعد غزہ میں نسل کشی شروع کی۔ ایک سال بعد جنگ بندی معاہدہ ہوا جسے اسرائیل نے سبوتاژ کیا اور ایک بار پھر نہتے فلسطینیوں پر بمباری شروع کردی۔ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے جبکہ دنیا نے ان مظالم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ مسلم حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ اسرائیل فلسطین پر بس نہیں کرے گا بلکہ اس کے بعد سعودی عرب، مصر اور دوسرے عرب ممالک کی باری ہے۔ اسرائیل اپنے گریٹر اسرائیل کے مذموم عزائم کو آگے بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس بات پر متفق ہے کہ فلسطین ہی واحد ریاست ہے، اسرائیل ایک ناجائز اور قابض ریاست ہے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے، قائد اعظمؒ نے اس مسئلہ پر پالیسی بیان دیا ہوا ہے، یہی ریاست کی پالیسی ہے، اس سے انحراف قوم کو کسی صورت برداشت نہیں ہوگا۔

لکی مروت میں نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مولانا تسلیم اقبال، ضلعی امیر مفتی عرفان اللہ اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسماعیل کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ غزہ کے شہری ابھی سنبھل بھی نہیں پائے تھے کہ اسرائیل نے ان کے خیموں پر بھی بمباری کردی۔ اسرائیلی بمباری سے زیادہ تر بچے شہید ہوئے ہیں، نہتے شہریوں پر بمباری اخلاقی تنزلی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو لگام نہ ڈالی گئی تو دوسرے ممالک بھی محفوظ نہیں ہوں گے۔ دنیا بالخصوص اسلامی دنیا کے حکمران اسرائیلی مظالم پر آواز بلند کریں اور ان مظالم کو روکنے کے لیے کردار ادا کریں۔ اس سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس کی قیادت ضلعی امیر منظر مسعود خٹک اور سیکرٹری جنرل پروفیسر اسد نے کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماوں نے کہا کہ ان حالات میں اسلامی ممالک کے حکمرانوں کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے، فلسطین کے مسئلہ کا دو ریاستی حل کسی صورت قبول نہیں۔ 

خیبر پختونخوا جنوبی کے دیگر اضلاع میں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے گئے۔ پاکستان کی طرف سے بھی مختلف فورمز پر مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی باتیں کی جارہی ہیں، یہ افسوسناک اور قائد اعظم کے فرمودات کے خلاف ہے۔ حکومتِ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر جاندار مؤقف اپنائے اور دو ریاستی حل کی تجاویز سے باز آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری کے  نتیجے میں 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد بے گناہ شہریوں شدید زخمی ہوئے ہیں لیکن اس تمام تر مظالم کے باوجود حماس آج بھی غزہ کے اندر چٹان کی طرح موجود ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے اس عرصہ کے دوران 17 ہزار بچے اور 12 ہزار سے زائد خواتین جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ اسرائیل نے ڈیڑھ سالہ وحشیانہ مظالم کے بعد حماس کے ساتھ اپنے قیدیوں کی رہائی کے لئے جنگ بندی کا معاہدہ کیا لیکن رمضان المبارک کے دوران ایک بار پھر فلسطین کے نہتے عوام پر ظالمانہ بمباری کا سلسلہ شروع کردیا جس کے نتیجے میں 4سو سے زائد شہری شہید ہوگئے ہیں۔

انہوں نے اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں پر امریکہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، امریکہ ایک طرف دنیا کو امن اور انسانیت کا درس دیتا ہے جبکہ عملی طور پر اسرائیل کی پشتی بانی کررہا ہے۔ مقررین نے خبردار کیا کہ آج امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی امریکی قونصلیٹ کے سامنے پرامن احتجاج ریکارڈ کررہے ہیں اور اگر اسرئیل نے غزہ میں انسانیت سوزمظالم بند نہیں کئے اور امریکہ نے ان مظالم پر اسرائیل کا ساتھ نہ چھوڑا  تو اگلے مرحلے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی ملک گیر کال پر اسلام آباد میں امریکہ کے سفارت خانے کے سامنے لاکھوں افراد احجاج پر مجبور ہوں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی خیبر پختونخوا امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی کے کہ اسرائیل نے سیکرٹری جنرل اسرائیل کی کرتے ہوئے فلسطین کے نے کہا کہ مظالم کے ان مظالم کی قیادت کررہا ہے الرحم ن ہے جبکہ کے خلاف کیا کہ

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آج پھر اپنی ہی جماعت پر برس پڑے اور کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کیے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کیا ریاست سے کوئی لڑ سکتا ہے؟ عمران خان نے کئی بار کہا مذاکرات کے لیے تیار ہوں تو بیٹھیں بات کریں، بات اسی سے ہوگی جس کے پاس اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو گرایا گیا، کیا اس کے ذمہ دار افغان مہاجرین تھے؟ ہم اپنے صوبے میں کوشش کر رہے ہیں افغان مہاجرین کو عزت اور روایات کے ساتھ واپس بھیجیں۔

متعلقہ مضامین

  • بے حیا کلچر کے فروغ نے نوجوان نسل کو تباہ کردیا، نصر اللہ چنا
  • پارلیمنٹ میں قرآن و سنت کے منافی قانون سازی عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، حافظ نصراللہ چنا
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، علی امین گنڈا پور
  • گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے، حافظ نعیم الرحمان
  • مسلم مالک غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں،حافظ نعیم الرحمن
  • صیہونی جنگی جنون ختم نہ ہو سکا، یمن کے ساحلی شہر پر پھر بمباری
  • اسلامی ملکوں کے حکمران وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑیں: حافظ نعیم 
  • جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنا پاک کالونی میں جلسہ سیرت النبی صہ سے خطاب کر رہے ہیں
  • پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
  • عرب اسلامی سربراہی اجلاس: ’گریٹر اسرائیل‘ کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جارہا ہے: امیر قطر