کراچی: تیز دھار آلے کے وار اور فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
شہر کے مختلف علاقوں میں تیز دھار آلے کے وار اور فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شیر شاہ کے علاقے محمدی روڈ پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر تیز دھار آلے کے وار سے خاتون کو زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لیجایا گیا۔
شیرشاہ پولیس کے مطابق مضروبہ کی شناخت 52 سالہ صفیہ کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
دریں اثنا لی مارکیٹ الخیر ہوٹل کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 35 سالہ سید بلال شاہ نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
بغدادی پولیس کے مطابق واقعہ اتفاقیہ گولی چلنے کی وجہ سے پیش آنے کا بتایا جارہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور میں تیز دھار آلے کے وار سے 3 افراد کو قتل کردیا گیا
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم یا ملزمان نے رات کے وقت تیز دھار آلے کے وار سے تین افراد کو قتل کیا، مقتولین میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں تھانہ فقیر آباد قاضی کلے کی حدود میں رات کے وقت تیز دھار آلے کے وار سے تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم یا ملزمان نے رات کے وقت تیز دھار آلے کے وار سے تین افراد کو قتل کیا، مقتولین میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ واقعے کا ابتدائی مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تاہم فوری طور پر وجہ قتل معلوم نہیں ہوسکی۔