الیکشن کمیشن کا جمشید دستی کیخلاف اسپیکر ریفرنس پرکارروائی چلانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف اسپیکر ریفرنس پر کارروائی چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نا اہلی سے متعلق الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت ہوئی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ جمشید دستی اور درخواست گزار کے وکلا الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جمشید دستی کے خلاف اثاثہ جات میں غلط بیانی پر نا اہلی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ جمشید دستی کی ڈگری بھی جعلی ہے۔

ممبر کے پی جسٹس (ر) اکرام اللہ نے کہا کہ یہ معاملہ ایک فورم پر اٹھا تھا جو ختم ہوگیا تھا۔ یہ معاملہ بھی نہیں دیکھا جاسکتا۔انہوں نے استفسار کیا کہ اسپیکر کی طرف سے بھجوائے ریفرنس کی کاپی موصول ہوئی جس پر الیکشن کمیشن حکام نے جواب دیا کہ اسپیکر آفس کی طرف سے تاحال ریفرنس موصول نہیں ہوا ہے۔ درخواست گزار نے جمشید دستی کے خلاف اسپیکر ریفرنس کی کاپی کمیشن کو فراہم کی۔

الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف اسپیکر ریفرنس پر کارروائی چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹشنرز کو ریفرنس کی کاپی جمشید دستی کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو 9 اپریل تک تمام درخواستوں پر جواب جمع کروانے کی بھی ہدایت کی۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن نے چلانے کا فیصلہ جمشید دستی کی

پڑھیں:

 اسرائیل غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے، اقوام متحدہ 

نیو یارک: اقوام متحدہ نے پہلی بار اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے انکوائری کمیشن نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں لکھا کہ اکتوبر 2023 سے اسرائیلی افواج نے گھروں، شیلٹرز اور محفوظ مقامات پر بمباری کی، جس میں نصف سے زیادہ متاثرین خواتین، بچے اور بزرگ تھے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سمیت اعلیٰ حکام نے اس جارحیت کی نہ صرف حمایت کی بلکہ اسے آگے بڑھانے پر زور دیا۔ کمیشن نے نتیجہ اخذ کیا کہ اسرائیلی فوج اور حکام کا مقصد غزہ میں فلسطینیوں کو مکمل یا جزوی طور پر ختم کرنا ہے۔

کمیشن کی سربراہ ناوی پیلی نے کہا کہ بیانات اور کارروائیوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ ثابت ہوا کہ اسرائیل کو اس نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے اس رپورٹ کو "جھوٹا اور توہین آمیز" قرار دے کر مسترد کر دیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • بالی ووڈ نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی گانا کاپی کرلیا
  • مالدیپ : میڈیا کی نگرانی کیلیے طاقتور کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ
  • سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات24ستمبر کو ہوں گے
  • سیاف کی اپیل پر میرٹ کی پامالی کیخلاف احتجاجی کیمپ قائم
  • بہار کے بعد اب دہلی میں بھی ایس آئی آر ہوگا، الیکشن کمیشن تیاریوں میں مصروف
  • ایڈووکیٹ ایمان مزار ی کے خلاف لائسنس منسوخی کا ریفرنس دائر کردیا گیا
  • الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخاب کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
  •  اسرائیل غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے، اقوام متحدہ 
  • پشاور: پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس کا اجرا، الیکشن کمیشن کا چیف سیکریٹری کے پی کو خط
  • اسلام آباد میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر اب ایف آئی آر درج ہوگی، بڑا فیصلہ کرلیا گیا