جعفر ایکسپریس حملے کی تحقیقات جاری: ہلاک دہشتگردوں کے اعضا فرانزک کے لیے بھجوادیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
جعفر ایکسپریس حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ہلاک دہشتگردوں کے جسمانی اعضافرانزک سائنس ایجنسی کوبھی بجھوادیئے گئے۔رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ذرائع نے بتایا کہ محکمہ دیگرقانون نافذ کرنے والوں اداروں کے ساتھ مل کر بولان کے علاقے مشکاف میں جعفرایکسپریس پردہشتگرد حملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔سی ٹی ڈی زرائع نے کہا کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں میں 33حملہ آورمارے گئے تھے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ہلاک دہشتگردوں سی ٹی ڈی
پڑھیں:
خیبر پولیس کے 14 اہلکار منشیات فروشوں سے روابط پر معطل
ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کے 4 ایس ایچ اوز کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او خیبر سے سات روز کے اندر وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ منشیات فروشوں سے روابط کے الزام میں خیبر پولیس کے 14 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ سی سی پی او پشاور نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ اہلکاروں کے لیے فورس میں کوئی جگہ نہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کے 4 ایس ایچ اوز کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او خیبر سے سات روز کے اندر وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سیکیورٹی اجلاس کے بعد عمل میں لائی گئی، جس میں منشیات فروشوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے ممکنہ روابط کا نوٹس لیا گیا تھا۔ سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ صوبائی پولیس کو قبائلی اضلاع میں منشیات کی کاشت کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔