مضبوط معیشت اور بہتر خارجہ تعلقات کے بغیر ترقی ممکن نہیں: رانا ثناءاللہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت اور بہتر خارجہ تعلقات کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔
روز نامہ امت کے مطابق وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے تعلقات پر تبادلہ خیال اور باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام اور ترقی لازم و ملزوم ہیں، جمہوری روایات کے فروغ سے ملک میں استحکام ممکن ہوگا، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت اور بہتر خارجہ تعلقات کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پاکستانی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
سونے کی قیمت میں 800روپے کی کمی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: رانا ثناءاللہ
پڑھیں:
معیشت ترقی کی راہ پر گامزن، عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم ہوگیا: حمزہ شہباز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے دہلی دروازہ میں چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والی والدہ اور بچے کے گھر جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم ہوگیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت اور قائد نواز شریف کی رہنمائی میں مسلم لیگ ن مسلسل خوشحالی اور عوام دوست اقدامات پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد سے پاکستان کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال ہو رہی ہے جبکہ دوست ممالک سے تعلقات اپنے بہترین دور سے گزر رہے ہیں۔