Juraat:
2025-11-19@03:18:17 GMT

صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

فروری کے لیے بجلی کی ریفرنس لاگت 8 روپے 52پیسے فی یونٹ مقرر تھی
سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی

صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے ۔سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی۔ نیپرا اتھارٹی آج درخواست پر سماعت کرے گی۔درخواست کے مطابق فروری میں 6ارب 49کروڑ 50لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کمپنیوں کو 6ارب 66کروڑ 60لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ فروری کے لیے بجلی کی ریفرنس لاگت 8 روپے 52پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ فروری میں پانی سے 27.

12، مقامی کوئلے سے 15.02 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.56 فیصد اور گیس سے 10.32فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ فروری میں درآمدی ایل این جی سے 14.11فیصد بجلی پیدا کی گئی، جوہری ایندھن سے فروری میں 26.59فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: بجلی پیدا کی گئی بجلی کی فی یونٹ کے لیے

پڑھیں:

دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر  

ویب ڈیسک:دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن نمبر 5 دھماکے سے پھٹ گئی۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق اتوار کی علی الصبح 6 بجے ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن میں سیکنڈ فیز کے 4پمپ بند ہوگئے تھے،لائن پھٹنے کے نتیجے میں دھابیجی پمپنگ سے کراچی کو 100 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر رہے گی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ متاثرہ لائن کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے، لائن کی مرمت کا کام 24گھنٹے میں مکمل کرکے مذکورہ لائن سے کراچی کو پانی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا

متعلقہ مضامین

  • کراچی کو جان بوجھ کر تباہی کے راستے پر دھکیلا جا رہا ہے، ایڈووکیٹ حسنین علی
  • بجلی کمپنیوں کی غفلت سے 30 اموات، نیپرا کا 5 کروڑ 75 لاکھ جرمانہ
  • ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 میں متعارف کرائے جانیکا امکان
  • بجلی کرنٹ سے 30 اموات، 3 کمپنیوں پر پونے 6 کروڑ کا جرمانہ عائد
  • جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟
  • کراچی سمیت ملک بھرکےلیےبجلی کا نیا ٹیرف
  • وفاقی حکومت کا پری پیڈ میٹرنگ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ
  • ایکس (ٹوئٹر) میں ڈائریکٹ میسجز کی جگہ چیٹ کو دیدی گئی
  • دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر  
  • بیروزگاروں کی سنی گئی :ملک بھر میں ہزاروں سرکاری نوکریاں