راولپنڈی؛زیر زمین دھماکہ،عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، سڑک پر شگاف پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
راولپنڈی (نیوزڈیسک) راولپنڈی کے علاقے خیابان سرسید میں زیر زمین سیوریج لائن دھماکے سے پھٹ گئی۔ دھماکے سے سڑک پر شگاف پڑگیا، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،
اہل علاقہ کا کہنا ہےکہ خیابان سرسید میں زیر زمین سیوریج لائن میں تیسری بار دھماکا ہوا ہے، علاقے میں جوتےکی فیکٹری کے باعث سیوریج لائن میں گیس بھرجاتی ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق سیوریج لائن میں گزرنے والی گیس پائپ لائن بھی لیک ہے، سوئی گیس والوں کو کئی بار درخواست دی، شنوائی نہیں ہوئی۔
پی ایس ایل10 نغمے کیلئے معروف گلوکار علی ظفر کی خدمات حاصل کرلیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سیوریج لائن
پڑھیں:
راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ---فائل فوٹوعدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
راولپنڈی کی عدالت کے سول جج قمر عباس تارڑ نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عالیہ حمزہ کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
مقامی عدالت سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر انہیں اڈیالہ جیل شفٹ کیا گیا، عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو راولپنڈی تھانا ایئر پورٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔
عالیہ حمزہ سمیت 5 ملزمان پر کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھا۔