ہیومن ملک بینک اور بغیر اجازت دوسری شادی سے متعلق امور پر غور کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلامی نظریاتی کونسل اجلاس میں زکوٰۃ فنڈ سے اسلامی بینکوں میں سرمایہ کاری اور مرد کے دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی کیجانب سے معاہدہ شادی ختم کرنے سے متعلق فیصلے سمیت مختلف اہم امور زیر غور آگئے۔
چیئرمین ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں سپریم کورٹ کا بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کے شادی معاہدہ ختم کرنے کے فیصلے پر بحث کی گئی۔
زکوٰۃ فنڈ کو سرمایہ کاری کی غرض سے اسلامی بینکوں میں رکھنے اور خواتین کو وراثت سے محروم کرنے سے متعلق اجلاس میں بریفننگ دی گی۔بجلی چوری کے خلاف مہم میں علماء اکرام سے خطبات میں احکامات اور فتویٰ جاری کرنے کی استدعا پر بھی غورکیاگیا۔
ہیومن ملک بینک کے حوالے سے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے کونسل کو بریفننگ دی ۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس کل بھی جاری رہے گا جس کے بعد باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
جعلسازی: باسکن رابنز پاکستان کا 81 ملین روپے کی کم انوائسنگ اسکینڈل سامنے آگیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسلامی نظریاتی کونسل
پڑھیں:
بلوچستان کی ترقی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا: حافظ نعیم الرحمن
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان بھی آگے بڑھے گا۔ بلوچستان کے عوام اور نوجوان تعلیم اور روز گارمانگتے ہیں تو یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ارباب اختیار کے اقدامات نوجوانوں کو مایوس کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفر آباد میں بنو قابل پروگرام کے تحت مفت آئی ٹی کورسز کے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، جعفر آباد سے رکن اسمبلی عبد المجید بادینی، پروفیسر محمد ایوب منصور، صدر الخدمت فاؤنڈیشن جعفرآباد عرفان احمد ابڑو اور دیگر نے بھی انٹری ٹیسٹ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ لوگوں کو روز گار اور تعلیم سے محروم رکھ کر ترقی کے خوابوں کی تعبیر نہیں مل سکتی۔جس ملک کے 32فیصد نوجوان بے روز گار ہوں وہ کیسے ترقی کرے گا۔اسلامی الخدمت کے پلیٹ فارم سے معیاری اور جدید تعلیم مفت دے رہی ہے۔ ہم تعلیم کے فروغ کی تحریک لے کر چل رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی بغیر اختیار اور اقتدار کے قوم کی خدمت کررہی ہے۔