خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
صوبائی حکومت نے جاری اعلامیہ میں عید کے لیے 31 مارچ سے 2 اپریل (پیر سے بدھ) تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، اس سے قبل وفاقی حکومت بھی عید الفطر کے حوالے سے 31 مارچ سے 2 اپریل تک تعطیل کا اعلان کر چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی حکومت نے جاری اعلامیہ میں عید کے لیے 31 مارچ سے 2 اپریل (پیر سے بدھ) تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، اس سے قبل وفاقی حکومت بھی عید الفطر کے حوالے سے 31 مارچ سے 2 اپریل تک تعطیل کا اعلان کر چکی ہے۔ سرکاری ملازمین ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے باعث کل 5 چھٹیاں منا سکیں گے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستان میں عید الفطر کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مارچ سے 2 اپریل کا اعلان کر عید الفطر حکومت نے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جا رہے ہیں: فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹوگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جا رہے ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھی بات ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے مل کر سینیٹ الیکشن لڑا۔
ان کا کہنا ہے کہ سوات سانحہ ہوا لیکن کے پی حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی اقدامات کرنا ہوں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت اور اپوزیشن کو مل کر 11 نشستوں کا فیصلہ کرنا چاہیے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق نوجوانوں کے لیے درست سمت کا تعین کرنا ہے، چاہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا کی پہچان انتہا پسندی سے نہیں کھیلوں اور سیاحت سے ہو۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا سافٹ امیج نوجوانوں کی رہنمائی سے ہی اجاگر کیا جا سکتا ہے، نجی تنظیموں کی جانب سے نوجوانوں کے لیے اقدامات خوش آئند ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمیں عسکریت پسندی کا مقابلہ نوجوانوں اور سافٹ امیج سے کرنا ہے۔ ہمیں فیک نیوز کا خاتمہ کرنا ہے، ہمارے معاشرے پر فیک نیوز کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔