وزیر خزانہ کا بوآو فورم میں زیادہ منصفانہ اور جامع عالمگیریت کے نظام کی تعمیر کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
وزیر خزانہ کا بوآو فورم میں زیادہ منصفانہ اور جامع عالمگیریت کے نظام کی تعمیر کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ :2025 کے بوآو ایشیا فورم کے سالانہ اجلاس میں “جامع عالمگیریت کو حاصل کرنے کے راستے اور اقدامات” کے ضمنی فورم میں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایک اہم خطاب کیا اور عالمگیریت کے نظام میں اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لیے تعمیری تجاویز پیش کیں۔
بدھ کے روزانہوں نے اپنے خطاب میں خاص طور پر چینی صدر شی جن پھنگ کے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو کا ذکر کیا، جس نے بین الاقوامی تعلقات کی تعمیر کے لیے اہم رہنمائی فراہم کی ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ موجودہ عالمگیریت کے عمل کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ تجارتی تحفظ پسندی میں اضافہ ترقی پذیر ممالک کی برآمدات کو شدید طور پر محدود کر رہا ہے، عالمی قرضوں کا بحران مسلسل بڑھ رہا ہے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا فرق وسیع ہوتا جا رہا ہے، اور موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں ناانصافی کے اثرات خاص طور پر نمایاں ہیں۔
انہوں نے پاکستان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ترقی پذیر ممالک عالمی کاربن اخراج میں بہت کم حصہ ڈالتے ہیں، لیکن وہ موسمیاتی آفات کے غیر متناسب نقصانات برداشت کر رہے ہیں۔ ان مسائل کے حل کے لیے انہوں نے اسٹرکچرل اصلاحات کی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کثیر جہتی تجارتی نظام میں اصلاحات کرنا ضروری ہے تاکہ ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی اور آواز کو مضبوط بنایا جا سکے۔
انہوں نے ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا کہ وہ موسمیاتی مالیاتی وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں اور ترقی پذیر ممالک کی سبز تبدیلی کی حمایت کریں۔ انہوں نے علاقائی اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے اور زیادہ جامع عالمی ویلیو چین کی تعمیر کو فروغ دینے کا مشورہ دیا۔ انھوں نے خاص طور پر چین کی علاقائی تعاون اور سبز ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ یہ عالمی پائیدار ترقی کے لیے ایک اہم حوالہ فراہم کرتی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عالمگیریت کے کی تعمیر
پڑھیں:
پاکستان میں حاملہ خواتین کی شرح اموات دیگر اسلامی ممالک سے زیادہ ہے، پاپولیشن کونسل
اسلام آباد:
پاپولیشن کونسل نے کہا کہ پاکستان میں حاملہ خواتین کی شرح اموات سعودی عرب، کویت، انڈونیشیا اور ملائیشیا سمیت دیگر اسلامی ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل اور پاپولیشن کونسل کے اشتراک سے وسائل وآبادی میں توازن کے موضوع پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جہاں پاپولیشن کونسل نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال 11 ہزار خواتین بوجہ حمل و زچگی موت کا شکار ہو جاتی ہیں۔
پاپولیشن کونسل نے کہا کہ پاکستان میں حاملہ خواتین کی شرح اموات دیگر اسلامی ممالک بشمول انڈونیشیا، بنگلہ دیش، ملائیشیا، ایران، کویت اور سعودی عرب میں سب سے زیادہ ہے اور پاکستان میں 1000 میں سے 62 بچے ایک سال کی عمر سے پہلے ہی موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔
اسی طرح پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر 40 فیصد بچوں کا قد عمر کے لحاظ سے مناسب نہیں اور 18 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں اور 29 فیصد بچے وزن کی کمی کا شکار ہیں، پاپولیشن کونسل کے مطابق پاکستان میں ہر تیسرا بچہ اسکول سے باہر ہے۔
پاپولیشن کونسل نے مطالبہ کیا کہ علمائے کرام قران و سنت کی روشنی میں درس دیں کہ دو سال تک ماں بچے کو دودھ پلائے اور بچوں کی پیدائش کے درمیان وقفہ ماں اور بچے کے لیے مفید ہے۔
کونسل کا کہنا تھا کہ وقفے سے ماؤں اور نومولود بچوں کی شرح اموات میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔
Tagsپاکستان