UrduPoint:
2025-04-25@03:06:56 GMT

عید پر سورج آگ برسائے گا یا بادل برسیں گے؟

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

عید پر سورج آگ برسائے گا یا بادل برسیں گے؟

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2025ء) عید پر سورج آگ برسائے گا یا بادل برسیں گے؟ ماہر موسمیات نے عید الفطر پر موسم کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عید الفطر اب 4 سے 5 دن کی دوری پر ہے۔ رمضان المبارک کے دوران موسم قدرے خوشگوار اور ٹھنڈا رہا، تاہم آخری عشرے کے آغاز کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شہری جاننے کیلئے کوشاں ہے کہ عید پر موسم کیسا رہے گا؟۔ اس حوالے سے ماہر موسمیات محمد افضال نے خبردار کیا ہے کہ عید کے دنوں میں موسم گرم اور خشک رہ سکتا ہے ،بڑے شہر گرمی کی وجہ سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ دوسری جانب سپارکو نے بھی 30 مارچ کو پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کر دی،سائنسی تجزیہ کے مطابق چاند 27 گھنٹے کا ہوگاجبکہ روشنی 2 فیصد رہے گی،شوال 1446 ہجری کے چاند کے مشاہدے پر سپارکو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر چاند کی رویت کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی ذمے داری ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی گواہیوں کا جائزہ لے کر شوال 1446 ہجری کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔مرکزی رویت کمیٹی کا حتمی فیصلہ چشم دید گواہیوں اور مشاہدے کے وقت مقامی موسمی حالات پر منحصر ہوگا۔سپارکو کے مطابق سائنسی تجزیوں، فلکیاتی اور جدید مشاہداتی ڈیٹا کی بنیاد پر شوال 1446 ہجری کے ہلال کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی ہے۔

سپارکونے سائنسی تجزیے میں کہا گیا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی۔ چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری ہوگا جب کہ غرو ب آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری اور روشنی 2 فیصد ہوگی۔غروب آفتاب کےوقت چاند کی بلندی 14 ڈگری ہونےکا امکان ہے۔شوال کا نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 15:58 بجے (3 بج کر 58 منٹ پر) تشکیل پائے گا، تاہم ہلال کی رویت کا انحصار اہم عوامل جیسے چاند کی عمر، سورج سے زاویائی فاصلہ، غروبِ آفتاب کے وقت بلندی اور ماحولیاتی حالات پر ہوگا۔

سپارکوکایہ بھی کہنا ہے کہ 30 مارچ کو شوال کا چاند انسانی آنکھ سے باآسانی نظر آئےگا۔روزے 29 جبکہ عیدالفطر 31 مارچ 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔سعودی عرب میں بھی 29 مارچ کوچاند نظر آنے کا امکان تقریباً ناممکن ہے۔29 مارچ کو مکہ میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 5 گھنٹے ہوگی۔سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ میں ہلال 30 مارچ 2025 کو نظر آئے گا اور وہاں بھی عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آفتاب کے وقت وقت چاند کی مارچ 2025 کو عید الفطر کے مطابق مارچ کو کہ عید

پڑھیں:

25 اپریل کوآپ آسمان پر مسکراتا چہرہ کب اور کہاں کہاں دیکھ سکتے ہیں؟جانیں

دنیا بھر میں لوگ 25 اپریل کو آسمان پر ایک مسکراتے چہرے کو دیکھیں گے۔

جی ہاں واقعی 25 اپریل کو سورج طلوع ہونے سے قبل کچھ وقت کے لیے 2 سیارے اور چاند آسمان پر مسکراتے چہرے کی طرح نظر آئیں گے۔اس نظارے میں زہرہ اور زحل آنکھوں جبکہ پتلا چاند منہ کا کام کرے گا۔

سورج طلوع ہونے قبل 25 اپریل کو صبح ساڑھے 5 بجے یہ تینوں یہ دلچسپ نظارہ بنائیں گے۔دنیا بھر میں اسے دیکھنا ممکن ہوگا اور یہ مشرقی افق پر کچھ وقت کے لیے نظر آئے گا۔زہرہ مشرقی افق زیادہ بلند ہوگا جبکہ زحل کچھ نیچے ہوگا۔چاند ان دونوں اسے کافی نیچے ہوگا اور اتنا پتلا ہوگا کہ محسوس ہوگا کہ وہ مسکرا رہا ہے۔

زہرہ اور زحل تو اتنے جگمگا رہے ہوں گے کہ انہیں آنکھوں سے دیکھنا آسان ہوگا مگر چاند کی مسکراہٹ کی بہترین تفصیلات دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کا استعمال بہتر ہوگا۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق اس آسمانی چہرے کو دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا بس مطلع صاف ہونا ضروری ہوگا۔

اس نظارے کو دیکھنے کے لیے ضروری ہوگا کہ آپ 25 اپریل کو سورج طلوع ہونے سے ایک گھنٹے قبل مشرقی افق پر دیکھیں۔اگر افق صاف ہوا تو اس مسکراتےچہرےکے نیچے سیارہ عطارد کو بھی دیکھنا ممکن ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان باضابطہ طور پر چین کے قمری مشن چانگ 8 کا حصہ بن گیا
  • سورج آگ برسانے کو تیار، کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو الرٹ
  • پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب
  • سورج آگ برسانے کو تیار؛ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں  ہیٹ ویو الرٹ
  • فضل الرحمٰن کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور، کراچی، کوئٹہ میں ملین مارچ کا اعلان
  • 25 اپریل کو آسمان پرمسکراتا چہرہ نمودارہوگا
  • ٓئندہ جمعہ کی صبح آسمان پر چاند، زہرہ، زحل اور عطارد کی ملاقات
  • ''اسرائیل مردہ باد'' ملین مارچ
  • 25 اپریل کوآپ آسمان پر مسکراتا چہرہ کب اور کہاں کہاں دیکھ سکتے ہیں؟جانیں
  • سورج کا پارہ ہائی، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان