فرانسیسی فضائیہ کے 2 جنگی طیارے آپس میں ٹکراگئے؛2پائلٹ سمیت 3 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
پیرس: فرانسیسی ایئرفورس کے دو جنگی طیارے فضا میں آپس میں ٹکرانے سے دو پائلٹ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ دونوں طیارے تربیتی پرواز پر تھے۔
پیٹرویل ڈی فرانس کے دو الفا جیٹ مشرقی فرانس کے شہر ہوٹ مارنے کے علاقے سینٹ ڈیزیئر میں ایئر بیس 113 پر ریہرسل کے دوران آپس میں ٹکرائے۔
فرانسیسی فضائیہ نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں دو پائلٹ سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کو تشویشناک حالت میں سینٹ ڈیزیئر کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ ایک پائلٹ صدمے سے دوچار ہے جس کی دیکھ بھال فوج کررہی ہے۔
ایک طیارہ سائلو کے علاقے میں گرا جس کے باعث وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر فائٹرز، ایمرجنسی میڈیکل سروسز اور پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ کر ریسکیو عمل شروع کیا۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
لکی مروت:پولیس موبائل وین کے قریب دھما کہ ، 3 پولیس اہلکار زخمی
لکی مروت میں پولیس موبائل وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا درہ پیزو کے علاقے میں ہوا ، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔واضح رہے دو دن پہلے دہشتگردوں نے پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بم کا حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اہلکار کے گھر کا ایک حصہ زمین بوس ہوا تھا۔اس سے قبل لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید ہو گیا تھا۔