190 ملین پاؤنڈز: عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنیکی متفرق اپیل دائر
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست دائر کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عمران خان نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا، درخواست میں وفاق اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 24 مارچ کو سزا معطلی کا کیس سماعت کیلئے مقرر تھا، مرکزی وکیل قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ میں مصروف تھے، عدالت نے مختصر کاز لسٹ کی وجہ سزا معطلی درخواست بھی عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔
گوادر میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ عید سے قبل مقرر کی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کی تھی۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سزا معطلی
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کرنیکا حکم
اسلام آباد:توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔
وکیل خالد یوسف چوہدری نے استدعا کی کہ کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی تاریخ دے دیں۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کر دیا ہے آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔