کوئٹہ ، مارکیٹ کے قریب دھماکہ ،2 افراد جاں بحق 17زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 مارچ 2025)کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر واقعہ بڑیچ مارکیٹ کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 17افرار زخمی ہوگئے، دھماکہ سڑک کنارے ہوا اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کوفوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا،بتایاگیا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ڈبل روڈ پر پولیس موبائل وہاں سے گزر رہی تھی۔
بم دھماکے سے پولیس کی گاڑی کو شدید نقصان اور قریب موجود موٹرسائیکل میں آگ بھڑک اٹھی۔دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زخمیوں میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کر رہے ہیں، جائے وقوع پر کھڑی موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی۔(جاری ہے)
بلوچستان حکومت نے ڈبل روڈ پر مارکیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کاکہناہے کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے۔ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے علاقے گوادر میں بس میں سوار 6 مسافر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ نامعلوم مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کا اتار کر ان پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیاتھا۔ بتایا گیا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ گوادر کے علاقے کلمت میں پیش آیا تھاجہاں نامعلوم حملہ آوروں نے گوادر سے کراچی جانے والے مسافروں پر فائرنگ کی تھی۔نامعلوم حملہ آوروں نے 6 افراد کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا تھاجن میں 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے تھے۔پولیس کا کہناتھا کہ جاں بحق افراد گوادر سے کراچی جا رہے تھے۔ جاں بحق ایک شخص کا تعلق ملتان سے ہے۔مسلح افراد نے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد مسافروں کو قتل کیا تھا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشتگردوں کے خلاف علاقے میں آپریشن شروع کر دیا تھا۔قبل ازیں بھی بلوچستان کے علاقے منگچر میں بھی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مسلح افراد
پڑھیں:
کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
— فائل فوٹوکراچی میں ملیر سٹی گلشن قادری کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق گلشن قادری کے قریب گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق شخص کی شناخت 30 سال کے ذیشان احمد کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق سائٹ ایریاولیکا چورنگی کے قریب صبح سویرے واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ذیشان احمد کو ٹکر مارنے والی گاڑی اور ٹریلر ایک ساتھ تیز رفتاری سے جارہے تھے کہ گاڑی نے ٹریلر کو اوور ٹیک کیا اور گاڑی تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔
پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔