ملک میں اسلامی بینکاری سے متعلق کونسل کا کردار قابل ستائش ہے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں اسلامی بینکاری سے متعلق کونسل کا کردار قابل ستائش ہے۔وزیراعظم نے اسلامی نظریاتی کونسل کی گولڈن جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1973 کے آئین کے تحت کونسل کا قیام عمل میں آیا. اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنی ذمےداریاں احسن انداز میں نبھائیں۔شہبازشریف نے اسلامی نظریاتی کونسل کو گولڈن جوبلی پر مبارکباد دی اور کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے پُرتشدد عناصر کے خلاف بند باندھا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسلامی نظریاتی کونسل کونسل کا کہا کہ
پڑھیں:
عرب اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس میں شرکت؛ وزیراعظم کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں
سٹی 42 : قطر میں عرب اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کے صدر محمود عباس ، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں کیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی رہنمائوں سے پرتپاک انداز میں ملاقات کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف فلسطین کے صدر محمود عباس سے باہمی احترام کے طور پر بغل گیر ہوئے۔
واضح رہے کہ ہنگامی سربراہی اجلاس اسرائیل کے قطر پر حملے کی مذمت اور خطے پر اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں 50 سے زائد رکن ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔