ٹیکس فراڈ، ناقص کارکردگی، مس کنڈکٹ پر ایف بی آر کے دو عہدیداروں کو سزا
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے نجی کاروبار، ٹیکس فراڈ، ناقص کارکردگی اور مس کنڈکٹ کی بنا پر کسٹمز کے دو اہلکاروں کو گریڈ میں تنزلی سمیت دیگر سخت سزائیں سنا دیں۔
ایف بی آر سے جاری دو الگ الگ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پورٹ محمد بن قاسم کراچی کے سُپرنٹنڈنٹ راجا جہانزیب واحد کے خلاف نجی کاروبار اور فراڈ کے الزمات تھے، جس پر ان کے خلاف تحقیقات کی گئیں۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی نے گریڈ 16 کے سُپرنٹنڈنٹ راجا جہانزیب واحد کو ایک گریڈ تنزلی کے ساتھ سپرنٹنڈنٹ سے گریڈ 15 میں اسسٹنٹ بنانے کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔
ایک سال کے لیے ان کا پرفارمنس الاونس بھی روک دیا گیا ہے، مذکورہ کسٹمز اہلکار کو فیصلے کے خلاف 30 دن کے اندر اندر اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایف بی آر کے دوسرے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ کراچی کے گریڈ 16 کے انسپکٹر کسٹمز اپریزمنٹ ناصر اقبال کے خلاف ناقص کارکردگی اور مس کنڈکٹ کی بنا پر انکوائری شروع کی گئی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ انکوائری رپورٹ اور پرنسل ہیئرنگ کی بنیاد پر مجاز اتھارٹی نے ناصر اقبال کو ایک سال کے لیے انکریمنٹ روکنے کی معمولی سزا دے دی ہے تاہم ان کی معطلی کے عرصے کو رخصت میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مذکورہ اہلکار کو فوری طو پر ملازمت پر بھی بحال کردیا گیا ہے، ناصر اقبال کو بھی فیصلے خلاف 30 دن کے اندر اندر اپیل کا حق دیا گیا ہے۔
ایف بی آر نے مجموعی طور پر ایک اہلکار کو دو سال کے لیے ایک گریڈ تنزلی کی بڑی سزا سنائی، دوسرے اہلکار کو ایک سال کے لیے انکریمنٹ روکنے کی معمولی سزا سنائی گئی ہے دونوں اہلکاروں کو فیصلے کے خلاف 30 دن کے اندر اندر اپیل کرنے کا حق حاصل ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سال کے لیے اہلکار کو ایف بی آر کے خلاف گیا ہے
پڑھیں:
پنجاب: انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے 5 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق کارروائی گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں کی گئیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موٹر وے کیلئے زمین خریداری میں بھی کرپشن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا گیا
گرفتار ملزمان کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کردیا گیا، جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔