صدر مملکت کے اعلان کے بعد سینکڑوں قیدی رہا کر دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
صدرمملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان پر عمل درآمد کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان اور عیدالفطر کے موقع پر صدر مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کتنی کمی کا اعلان کیا؟
صدر مملکت کی جانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کے اعلان پرعملدرآمد کرتے ہوئے اڈیالہ جیل سے 105 قیدیوں کو سزاؤں میں کمی کی بدولت رہا کردیا گیا ہے۔
پنجاب کی 43 جیلوں میں مجموعی طور پر ایک ہزار 606 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی، سزائیں مکمل ہونے پر پنجاب کی جیلوں سے 183 قیدیوں کو رہائی مل گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کا خواتین اور بچوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان
سزاؤں میں کمی کا سب سے زیادہ فائدہ سینٹرل جیل لاہور اور اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو ہوا، سینٹرل جیل لاہور سے ایک 196 قیدی رہا کئے گئے جبکہ اڈیالہ جیل راولپنڈی سے 105 قیدیوں کو آزادی ملی۔
یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عیدالفطر کے موقع پر 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں، ان کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا تھا، اس کے علاوہ ایک تہائی قید کاٹنے والی 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی اور 18 سال سے کم عمر افراد کی سزاؤں میں بھی کمی کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: 12 ربیع الاول: صدر مملکت نے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی کی منظوری دیدی
صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 اور رولز آف بزنس کے رول 15 اے کے تحت دی تھی
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اڈیالہ جیل آصف علی زرداری سزا سینٹرل جیل لاہور صدر مملکت عیدالفطر قیدی کمی یوم پاکستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل ا صف علی زرداری سینٹرل جیل لاہور صدر مملکت عیدالفطر یوم پاکستان قیدیوں کی سزاؤں میں کی سزاؤں میں کمی یوم پاکستان اڈیالہ جیل قیدیوں کو صدر مملکت کا اعلان کمی کا کمی کی
پڑھیں:
تحریک تحفظ آئین نے ملک بھر میں جلسوں، احتجاج کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کا اجلاس محمود اچکزئی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے بعد رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ سنی اتحاد کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سندھ اور پنجاب سمیت ملک بھر میں جلسہ اور احتجاج ہو گا۔ پانچ مئی کو کراچی میں اے پی سی، 10 مئی کو حیدر آباد میں جلسہ ہو گا۔ اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت ججز کو بے توقیر کہا جا رہا ہے ہم آزاد عدلیہ چاہتے ہیں جہاں ججز میرٹ پر فیصلے کریں۔ سلمان اکرم راجا نے کہا پارلیمنٹ میں حقیقی نمائندے ہونے چاہئیں۔ عوام ہمارے ساتھ چلے ہم کامیاب ہوں گے، ملک کامیاب ہو گا۔