لاہور (خصوصی نامہ نگار+ اے پی پی) صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور چوہدری شافع حسین سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ جس کے دوران امن وامان کی صورتحال، محکمہ اوقاف کے امور، تحمل، رواداری اور بھائی چارے کے جذبات کے فروغ میں علماء کے کردار پر بات چیت ہوئی۔ چوہدری شافع حسین نے کہاکہ ملک کو امن عامہ اور دہشت گردی کی صورتحال کا سامنا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج، سکیورٹی اداروں اور معاشرے کے ہر طبقے نے قربانی دی ہے۔ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے، دین اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خطیب بادشاہی مسجد عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے خدمات لائق تحسین ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین سے دیرینہ تعلقات ہیں اور انہوں نے ہمیشہ رواداری کو فروغ دیا ہے۔ عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ چوہدری شافع حسین کی قیادت میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے امور میں بہتری لائی جائے گی۔ علاوہ ازیں بادشاہی مسجد لاہور میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر سرپرستی میں ستائیسویں شب لیلتہ القدر کے موقع پر جمعرات کی رات اجتماعی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیر مذہبی امور اوقاف پنجاب چوہدر ی شافع حسین، علماء کرام و مشائخ عظام، قراء حضرات، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام الناس، اہلیان علاقہ ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے۔ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے ستائیسویں شب لیل القدر کی رات، شب بیداری کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا اور امت مسلمہ کی وحدت، حرمین شریفین کے تحفظ، پاکستان کی استحکام، قومی یکجہتی، ترقی و خوشحالی، گناہوں سے اجتماعی توبہ اور مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔  مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آج پوری امت مسلمہ غزہ و فسلطین کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ غزہ کے مظلوم لوگوں کے ساتھ تعاون کرنا فرض عین ہے۔ قبل ازیں تکمیل قرآن پاک کی بھی سعادت مکمل ہوئی اور پوری رات شب بیداری کا اہتمام کیا گیا۔ علاوہ ازیں بادشاہی مسجد لاہور میں محکمہ اوقاف پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی محفل شبینہ بھی منعقد کی گئی جس میں پاکستان کے ممتاز قراء کرام نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عبدالخبیر ا زاد نے بادشاہی مسجد شافع حسین

پڑھیں:

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین گنے کی فصل پر کیڑوںکے حملے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250918-08-34

متعلقہ مضامین

  • بھارتی سائفر نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی ایجنسیوں کے تعلق کو بے نقاب کر دیا: چوہدری انوارالحق
  • جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی تعلق کو نقاب کردیا: وزیراعظم آزاد کشمیر
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین گنے کی فصل پر کیڑوںکے حملے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • مولانا ہدایت الرحمن کی ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے سے ملاقات
  • وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ؛ مسئلہ فلسطین سمیت دو طرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال
  • لاہور ہائیکورٹ: اعجاز چوہدری کی 9 مئی کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں متعلقہ بینچ کو بھجوا دیں
  • اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد
  • وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین پاکستانی ورک فورس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دنیا بھر کے ایمپلائرز کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
  • فضل الرحمان کا قطر کے سفارتخانے کا دورہ، امت مسلمہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی ضرورت پر زور
  • چھبیس ستمبر تک پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ کی گئی تو مزدور یونین احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی: چوہدری محمد یٰسین