‎افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں: طارق فاطمی کا امریکی تھنک ٹینک سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز


‎واشنگٹن ڈی سی:‎وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے امریکہ کے معروف تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تاریخی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اقتصادی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ‎انہوں نے 240 ملین آبادی پر مشتمل پاکستان کی تذویراتی اہمیت کو اجاگر کیا اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو کسی بھی غیر مُلکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کی بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔‎وزیر اعظم شہباز شریف کی تجارت، سرمایہ کاری اور قوم کی استعدادِ کار میں اضافہ کرنے کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اہم اقتصادی کامیابیوں کو اجاگر کیا جن میں شرح مہنگائی میں نمایاں کمی، آئی ایم ایف سٹاف لیول کامیاب مذاکرات، اور ملک کے لیے 20 بلین ڈالر کا ورلڈ بینک پیکج شامل ہیں‎علاقائی سلامتی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کو دہشت گردی کا شکار بنا دیا ہے۔

علاقائی امن کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے معاونِ خصوصی نے پڑوسی ممالک کے ساتھ درپیش چیلنجز کو بھی اجاگر کیا۔‎سید طارق فاطمی نے اپنے خطاب میں پاک چین دو طرفہ معاشی تعاون خصوصاً پاک چین اقتصادی راہداری کے ملک اور خطے کے لئے ثمرات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری، انفراسٹرکچر اور انسانی سرمائے کی ترقی میں امریکی سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی زور دیا۔‎انٹرایکٹو سیشن کے دوران معاونِ خصوصی نے پاک امریکہ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے موجود مواقعوں کو اجاگر کیا۔ اس حوالے سے انہوں نے ملک کی معدنی دولت اور کاروباری برادری کی سہولت کاری کے لئے قائم کردہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی –

انہوں نے امریکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں اور میسر مواقعوں سے استفادہ کریں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات، سرحدی کنٹرول اور سرمایہ کاروں کے لیے مستحکم ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی بات کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک امید افزا اور منافع بخش منزل ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کو طارق فاطمی

پڑھیں:

غربت کم کرنے کےلیے پاکستان کو ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانا ہوگا، وزیر سرمایہ کاری

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانا ہو گا، ویلیو ایڈڈ برآمدات سے غربت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے ان خیالات کا اظہار پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام 28 ویں پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کیا ہے اور وزیر اعظم  شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت نے گزشتہ بیس ماہ کے دوران معیشت سمیت مختلف شعبوں میں کئی نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو پیداواری صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے اور حکومت براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کوشاں ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران 2.5 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین کی ترقی سے سیکھنا چاہئیے۔ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ چین کی ترقی میں جامع منصوبہ بندی نے بنیادی اور بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازعہ کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ ملک میں باہمی اعتماد معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،منصوبہ بندی کمیشن پاکستان کی پائیداری ترقی کیلئے منصوبہ بندی تیار کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت کی شرح کو کم کرنے کیلئے چین کے اقدامات اور تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی اور ویلیو ایڈڈ برآمدات کے فروغ سے روزگار کی فراہمی کے مواقع میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غربت کم کرنے کیلیے برآمدات کو بڑھانا ہوگا، وزیر سرمایہ کاری
  • افغانستان دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکا ، اقوام متحدہ
  • صدر زرداری کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
  • صدر آصف علی زرداری کی قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی سے دوحہ میں اہم ملاقات
  • قطر پاکستان میں سرمایہ کاری کا حجم مزید بڑھائے گا: قطری وزیراعظم کی صدر زرداری کو یقین دہانی
  • غربت کم کرنے کےلیے پاکستان کو ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانا ہوگا، وزیر سرمایہ کاری
  • حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر عائد پابندیوں میں نرمی کردی
  • افغانستان سے دراندازی ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 خوارج ہلاک، افغان بارڈر فورس کا اہلکار بھی شامل
  • امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، طالبان کا الزام
  • طالبان دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں، پاکستان اپنی سیکیورٹی خود یقینی بنائے گا،  ڈی جی آئی ایس پی آر