ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے درخواست نیپرا میں جمع
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔
یہ بھی پڑھیں عوام کے لیے ریلیف: آئی ایم ایف نے حکومت کو بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دے دی
وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کم کرنے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔
بجلی کی قیمت میں کمی ٹیرف سبسڈی میں اضافے کے ذریعے کی جائے گی، نیپرا اتھارٹی 4 اپریل کو حکومتی درخواست پر سماعت کرےگی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر کمی کا اطلاق کرنے کی درخواست کی گئی ہے، اور اس کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان میں بجلی 2 روپے فی یونٹ سستی، حکومت نے آئی ایم ایف کو منا لیا
وفاقی حکومت اس عرصے کے لیے ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سبسڈی فراہم کرےگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بجلی قیمت میں کمی ٹیرف سبسڈی نیپرا اتھارٹی وفاقی حکومت وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بجلی قیمت میں کمی ٹیرف سبسڈی نیپرا اتھارٹی وفاقی حکومت وی نیوز بجلی کی قیمت وفاقی حکومت کے لیے
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مہنگا ہوگیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق حکومت نے اگلے 15 دن کےلیے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافے سے 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگیا۔