باہمی اتحاد کی قوت سے ہی ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالا جاسکتا ہے ‘ چوہدری شجاعت حسین
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء) سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ ملک کو دہشتگردی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے ،باہمی اتحاد کی قوت سے ہی ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالا جاسکتا ہے ،اتحاد کی جتنی آج ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے موقع پر کیا ۔
اس موقع پرامن وامان کی صورتحال ،ملک کو درپیش چیلنجز ،اتحادو یگانگت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات میں صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ملاقات میں خاتم النبیین یونیورسٹی کی بحالی اور قرآن کمپلیکس سے استفادہ کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا ۔(جاری ہے)
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہے ،ملک کو دہشتگردی اور انتہا پسندی سے نجات دلانے کیلئے علما ء اور مشائخ کو کلیدی کردار ادا کرنا ہے ،وقت کی ضرورت ہے کہ محراب و منبر سے اتحاد کے فروغ کی آواز بلند ہو،علما ئے کرام ،مشائخ عظام اور دینی سکالرز معاشرے میں رواداری ،برداشت اور بھائی چارے کے جذبات کو فروغ دیں۔
انہوںنے کہا کہ قرآن اکیڈمی بڑی محنت سے بنائی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے اس پر توجہ نہیں دی گئی ،چوہدری شافع حسین کو قرآن کمپلیکس کے معاملات ٹھیک کرنے کا کہا ہے ۔چوہدری شجاعت حسین نے رویت ہلال کمیٹی کے امور میں بہتری لانے میں عبدالخبیر آزاد کی خدمات کو سراہا ۔ چوہدری شافع حسین نے کہاکہ محکمہ اوقاف و مذہبیامور کے پورے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے ، مساجد اور مزارات میں صفائی کے نظام کو بھی بہتر کیا جا رہا ہے ،محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے معاملات کی بہتری کیلئے علما ئے کرام اور دینی سکالرز سے مشاورت کا عمل جاری ہے ۔ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا گھر وحدت کی علامت ہے جہاں سے سب راہنمائی حاصل کرتے ہیں ،چوہدری شجاعت حسین شرافت اور رواداری کی علامت ہیں جنہیں دیکھ کر پرانی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں ،مولانا عبد القادر آذاد مرحوم کے امت مسلمہ کے اتحاد کے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا ملک کو
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔