امریکہ کا طالبان رہنماؤں کے سروں کی 'انعامی رقم‘ ختم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مارچ 2025ء) افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین کنی نے کہا، "امریکہ نے حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی، عبدالعزیز حقانی اور یحییٰ حقانی کے سروں کے لیے مقرر کردہ انعامی رقم کو ختم کردیا ہے۔"
واضح رہے کہ حقانی نیٹ ورک افغانستان میں دہائیوں سے جاری جنگ کے دوران کچھ مہلک ترین حملوں کا ذمہ دار تھا۔
اور امریکہ کی جانب سے سراج الدین حقانی کے سر کی قیمت 10 لاکھ ڈالر مختص کی گئی تھی۔افغانستان: طالبان نے امریکی شہری کو رہا کر دیا
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا، "یہ تینوں افراد عالمی دہشت گرد کے طور پر نامزد رہیں گے۔ تاہم ان کے سروں کی قیمت ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ حقانی نیٹ ورک کی غیر ملکی دہشت گرد تنظیم اور عالمی دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزدگی برقرار رہے گی۔
(جاری ہے)
"محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بدھ کے روز کہا ہے "امریکہ کی پالیسی ہے کہ انصاف کے لیے انعامات کی پیشکش کا جائزہ لیتے ہوئے ان کو بہتر بنایا جائے۔"
ٹرمپ کی جیت افغانستان کے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟
طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمت کی منسوخی کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے کے بعد ہونے والے امریکی حکام کے دورہ افغانستان اور طالبان حکام کے ایک امریکی شہری کو رہا کرنے سے متعلق اعلان کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔
خیال رہے کہ چند ہفتے قبل ایک طالبان رہنما نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ان کے ایک بیان پر متنبہ کیا تھا۔ روبیو نے دھمکی دی تھی کہ اگر امریکی شہریوں کو رہا نہ کیا گیا تو افغان حکمرانوں کے سروں کی قیمت طے کردی جائے گی۔
'سروں کی قیمت کا خاتمہ علامتی ہے'خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکہ میں مقیم افغان سیاسی تجزیہ کار عبدالوحید فقیری نے کہا، "سروں کی قیمت کا خاتمہ علامتی ہے۔
امریکہ نے سراج الدین حقانی کو کریڈٹ دینے کے طریقے کے طور پر ایسا کیا ہے۔ جنہیں اعتدال پسند متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔"واضح رہے سراج الدین حقانی امریکہ کی جانب سے سر کی مقرر کردہ انعامی رقم کے باوجود افغانستان میں طالبان حکومت کے آنے کے بعد سے کئی مرتبہ ملک سے باہر سفر کرچکے ہیں۔
افغان اور پاکستانی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی؟
میڈیا رپورٹوں میں "عملی" حقانی شخصیات اور طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کے قریب ایک زیادہ سخت گیر حلقے کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کی بات کی گئی ہے، جو حکومت کے اندر اپنے اپنے اثر و رسوخ کے لیے کوشاں ہیں۔
کابل کی طالبان حکومت کو اب تک کسی بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا اور نئی پیش رفت کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ "ایک نئے باب" کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔
ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت صدارت کے دوران طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس نے 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلاء اور ان کی اقتدار میں واپسی کی راہ ہموار کی۔
ادارت: رابعہ بگٹی
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سراج الدین حقانی سروں کی قیمت کے سروں کی کے طور پر کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف نے کام پسند آنے پر نوجوان وی لاگر محمد طلحہ کو کتنی انعامی رقم دی؟
پاکستان کے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ان کے کام کو سراہتے ہوئے 10 لاکھ روپے کا انعام دیا۔
طلحہ احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مجھ سے کہا کہ آپ اتنا اچھا کانٹینٹ بنا رہے ہیں آپ کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔
وزیراعظم سے ملاقات کے دوران میرے کام کو سراہتے ہوئے انہوں نے مجھے 10 لاکھ روپے انعام دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ جس قدر معیاری اور مثبت کنٹینٹ پیش کر رہے ہیں، اُس کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔
محمد طلحہ، کنٹینٹ کریئیٹر۔ pic.twitter.com/wYUM4wt5nW
— چوہدری شاہد محمود (@CSMR786) July 23, 2025
یاد رہے کہ چند دن قبل طلحہ احمد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی جس میں شہباز شریف نے طلحہ احمد کی تخلیقی صلاحیتوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کامیابی کی تعریف کی۔
وزیراعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے طلحہ احمد کی ڈیجیٹل دنیا میں نمایاں کامیابی کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نے انہیں ذاتی طور پر ایک الیکٹرانک ٹیبلیٹ بھی تحفے میں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے معروف کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان حتیٰ کہ بچے بھی آج کے جدید دور میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، اور طلحہ احمد اس حقیقت کی روشن مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلحہ احمد جیسے باصلاحیت نوجوان پاکستانی قوم کی لامحدود استعداد کی علامت ہیں۔
واضح رہے طلحہ احمد پاکستان کے مقبول ترین کم عمر ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئیٹرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے کم عمری میں ہی یوٹیوب، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی معیاری اور مثبت ویڈیوز کے ذریعے لاکھوں دل جیت لیے۔
ان کا اندازِ گفتگو، سچائی پر مبنی پیغامات، اور بچوں و نوجوانوں کے لیے اصلاحی مواد انہیں دیگر کریئیٹرز سے ممتاز کرتا ہے۔ طلحہ احمد کا مواد صرف تفریحی نہیں بلکہ معلوماتی اور اخلاقی پہلو بھی لیے ہوتا ہے، جو والدین اور اساتذہ کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹک ٹاکر شہباز شریف ملاقات طلحہ احمد کانٹینٹ کریئٹر وزیراعظم شہباز شریف