جعفر ایکسپریس حملے کے پیچھے بیرونی عناصر ، ملوث افراد کا پیچھا کرینگے، صوبائی وزرا
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
جعفر ایکسپریس حملے کے پیچھے بیرونی عناصر ، ملوث افراد کا پیچھا کرینگے، صوبائی وزرا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز
کوئٹہ (آئی پی ایس )بلوچستان کے صوبائی وزرا اور ترجمان بلوچستان حکومت نے پریس کانفرنس میں بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی سخت مذمت کی ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بیرونی عناصر ملوث ہیں ، دہشتگردی میں ملوث افراد کا پیچھا کریں گے۔ وزرا نے کہا کہ کون دہشتگرد ہے کون نہیں فرق واضح کرنا ضروری ہے، بلوچستان اسمبلی مذاکرات کا سب سے بڑا فورم ہے، وزیراعظم نے بھی بات چیت کی دعوت دی۔
کوئٹہ بلوچستان کے صوبائی وزرا اور ترجمان حکومت نے پریس کانفرنس میں بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی سخت مذمت کی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بیرونی عناصر ملوث ہیں ، دہشتگردی میں ملوث افراد کا پیچھا کریں گے، ہم نے ہمیشہ مذاکرات کی با ت کی ہے، مذاکرات کے حوالے سے پالیسی واضح کر چکے، امن وامان کا ایک اجلاس ان کیمرا ہوا ہے، صوبے کی تاریخ میں پہلی بار یہ اجلاس ہوا۔شاہد رند نے کہا کہ تمام اراکین ا سمبلی کو اعتماد میں لیا گیا، ہم سمجھتے ہیں مسائل بیڈ گورننس کی وجہ سے ہیں، بلوچستان اسمبلی مذاکرات کا سب سے بڑا فورم ہے، موبائل نیٹ ورک سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کیا گیا۔ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے کہا کہ چند ہفتوں میں دو دہائیوں کے مسائل حل کرنا ممکن نہیں، صوبائی حکومت نے پروونشل ایکشن پلان ترتیب دیا ہے، اکتوبر سے اس پرعملدرآمد شروع کیا گیا۔شاہد رند نے مزید کہا کہ کون دہشتگرد ہے کون نہیں فرق واضح کرنا ضروری ہے، وزیراعظم نے بھی بات چیت کی دعوت دی، کوئٹہ میں ایک ہفتے سے دہشت گردی کا سنگین خطرہ تھا۔
صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، جعفر ایکسپریس حملے میں بیرونی عناصر ملوث ہیں۔ ٹرین حملے میں مسافروں کو یر غمال بنا کر قتل کیا گیا، بلوچستان میں بے گناہوں کو مارا جا رہا ہے۔ ظہور بلیدی نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث افراد کا پیچھا کریں گے، دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ ایسے واقعات کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔ انھوں نے پریس کانفرنس میں مذید کہا کہ یہ سی پیک کو ناکام بنانے کی کوشش ہے، کل کے واقعے میں ایک ڈاکٹر کو بھی شہید کیا گیا۔ شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو شہید کیا جا رہا، ہم مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد معصوم افراد کو قتل کر رہے ہیں، ظلم اور بربریت کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا ، دہشتگردوں سے غیر روایتی انداز میں نمٹیں گے۔ بیرونی عناصر دہشتگردوں کی مدد کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس حملے بلوچستان میں واقعات کی نے کہا کہ شاہد رند حملے میں کیا گیا
پڑھیں:
ہم بیت المقدس پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، رجب طیب اردگان
اپنے ایک بیان میں ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ جو لوگ بچوں کا خون بہا کر اپنا مستقبل محفوظ بنانا چاہتے ہیں، وہ آخرکار ناکام ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر "رجب طیب اردگان" نے غزہ میں فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ "انقرہ" ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جس كا دارالحكومت "بیت المقدس" ہو۔ انہوں نے كہا كہ ترکیہ ان لوگوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتے گا جو اس خطے کو خون سے بھرے دریا میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے غزہ کی سنگین صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا كہ ہم اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے خلاف زندہ رہنے کی جدوجہد کرنے والی غزہ کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ رجب طیب اردگان نے بیت المقدس کے مشرقی حصے کے بارے میں ترکیہ کے اصولی مؤقف پر زور دیتے ہوئے کہا كہ ہم اپنے حقوق کے بارے میں کبھی کوئی سودے بازی نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ فلسطین كاز کی حمایت میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور 1967ء کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے بھرپور جدوجہد کرے گا۔ آخر میں انہوں نے خبردار کیا کہ جو لوگ بچوں کا خون بہا کر اپنا مستقبل محفوظ بنانا چاہتے ہیں، وہ آخرکار ناکام ہوں گے۔