لاہور، شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام القدس ریلی، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علما کونسل نے لاہور پریس کلب سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی، القدس ریلی کی قیادت صفی الحسنین شیرازی نے کی، شرکائے ریلی نے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی، اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مقررین نے اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام یوم القدس منایا گیا۔ نماز جمعتہ الوداع کے بعد فرزندان اسلام نے القدس ریلیاں نکال کر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی ناجائز صیہونی ریاست کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ لاہور پریس کلب سے پنجاب اسمبلی ہال تک نکالی جانیوالی القدس ریلی کی قیادت جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب سید صفی الحسنین شیرازی نے کی۔ شرکائے ریلی نے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف نعرہ بازی کی اور مختلف قراردادوں کے ذریعے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور افسوس کا اظہار کیا گیا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مگر امریکی سرپرستی کی وجہ سے اس کیخلاف اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ جبکہ شام میں فلسطین کی حمایتی حکومت کو ختم کرکے اسرائیل کی سہولت کاری کی گئی ہے۔
ایک قرارداد میں چند نام نہاد پاکستانی صحافیوں کے مبینہ اسرائیلی دورے کی مذمت کی گئی اور حکومت سے تحقیقات کرکے حقائق منظر عام پر لانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ ملک میں جاری دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا گیا اور تشویش کا اظہار کیا گیا کہ اتنے بڑے سانحات میں سے کسی ایک کے بھی حقائق منظر عام پر نہیں لائے گئے۔ ریلی سے خطاب میں سید صفی الحسنین شیرازی نے امریکی استعمار اور اتحادی ممالک کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر مجرمانہ خاموشی کا مسلم ممالک کو قیامت کے دن حساب دینا ہوگا کہ ایک مسلم ریاست پر قبضہ کیا گیا، وہاں کے عوام نے اپنی جدوجہد کی مگر کئی عرب ریاستوں نے اسرائیل کو تسلیم کرکے یہودیوں کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ سوائے اسلامی جمہوری ایران، حزب اللہ لبنان اور انصاراللہ یمن کے کسی نے میدان میں حماس کا ساتھ نہیں دیا۔ جبکہ پاکستانی حکومت کامحض زبانی اظہار یکجہتی کافی نہیں، عملی مدد کی جائے۔
ریلی میں شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب کے نائب صدور علامہ حسن رضا قمی، جعفر علی شاہ، سیکرٹری اطلاعات سید شہباز حیدر نقوی، ڈویژنل سیکرٹری آصف علی زیدی اور دیگر بھی شریک ہوئے اور خطاب میں کہاکہ عالم تشیع فسلطینی مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شیعہ علماء کونسل اظہار یکجہتی نے اسرائیل القدس ریلی سے اظہار کیا گیا
پڑھیں:
پیر پگارا کا فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار، حر جماعت کو دفاع کیلئے تیار رہنے کا حکم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حر جماعت کے روحانی پیشوا اور ممتاز سیاسی شخصیت پیر صاحب پگارا نے خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پوری حر جماعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر لمحہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ تیار رہیں۔
اپنے ایک اہم بیان میں پیر پگارا نے کہا کہ مادر وطن کا دفاع ہمارے لیے ہر چیز پر مقدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی نازک موقع پر نہ صرف حر جماعت بلکہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔پیر صاحب پگارا نے زور دیا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ پاکستان کے تحفظ اور دفاع کے بارے میں سوچنے کا ہے۔
سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر انتقال کر گئے
پیر پگارا نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر قسم کے داخلی و خارجی خطرات اور چیلنجز سے محفوظ رکھے اور ملک کو امن و استحکام عطا فرمائے۔
مزید :