میانمار کے زلزلے میں مسجد کا ایک حصہ منہدم ؛ 3 نمازی شہید
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
میانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے اثرات بنکاک تک دیکھے گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈلے کے قریب تھا اور جس کی گہرائی زمین میں 10 کلومیٹر تک تھی۔
زلزلے میں متعدد رہائشی عمارتیں گر گئیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے جب کہ شہر کا انفرا اسٹریکچر بری طرح تباہ ہوگیا۔
میانمار کی فوجی حکومت نے چھ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عالمی برادری اور تنظیموں سے مدد کی درخواست کی ہے۔
زلزلے میں ایک مسجد کا کچھ حصہ بھی منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
تاحال زلزے کے نقصانات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے لیکن خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے دس ہزار کے درمیان ہوسکتی ہیں۔
بنکاک میں بھی فلک بوس عمارتیں لرز اُٹھیں۔ لگژری ہوٹلز کی چھت پر بنے سوئمنگ پول کا پانی آبشار کی طرح زمین پر گرنے لگا۔
بنکاک میں زلزلے کے باعث مختلف واقعات میں کم از کم 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مظفرآباد، مرکزی جامع مسجد میں عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس
مقررین نے کہا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی محبت عین ایمان ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کامل اتباع ہی ہمیں دنیا اور آخرت میں کامیاب کر سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی جامع مسجد اللہ والی سنگڑی میرا میں عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام سمیت اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صدارت امام و خطیب جامع مسجد اللہ والی علامہ وسیم میر نے کی۔ سیرت النبیؐ کانفرنس سے شیخ الحدیث علامہ فضل الوہاب، علامہ شیخ محمد الطاف، عبدالرحمن ہاشمی، قاری نورالحق قاسمی نے خطاب کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہاج شکیل نے پیش کی جس پر شرکاء کانفرنس نے وہاج شکیل کو خوب داد دی۔ اس موقع پر سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی محبت عین ایمان ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کامل اتباع ہی ہمیں دنیا اور آخرت میں کامیاب کر سکتی ہے۔ مقررین نے سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر مفصل روشن ڈال کر حاضرین کے ایمان تازہ کیے۔ مقررین نے کہا سیرت النبی ﷺ ہمارے تمام مسائل کا حل ہے اسی پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں امن قائم کیا جا سکتا ہے حضور اکرم ﷺ کی سیرت انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے اور آج کے دور میں ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہی کامیابی کا ذریعہ ہے۔ سیرت النبی ﷺ ہمیں اتحاد، ایثار اور خدمتِ خلق کا درس دیتی ہے بعدازاں سیرت النبیؐ کانفرنس کے اختتام پر ملک پاکستان کے استحکام، سلامتی، خوشحالی و کامیابی اور مقبوضہ جموں و کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔