بی این پی کے لانگ مارچ پر پولیس کی مبینہ شیلنگ، متعدد کارکنان کی گرفتاری کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بلوچ یک جہتی کمیٹی کے کارکنان کی گرفتاری کے خلاف اور درج مقدمات کے خاتمے کے لیے وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا تھا۔ جمعہ کے روز بی این پی مینگل کی جانب سے لانگ مارچ کا آغاز کیا گیا جو خضدار، قلات، منگوچر، کھڈ کوچہ اور مستونگ سے ہوتے ہوئے لکپاس کے مقام تک پہنچ چکا ہے۔
بی این پی مینگل ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے لانگ مارچ کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ راستے میں کئی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں لیکن قافلہ رواں دواں رہا تاہم لکپاس کے مقام پر انتظامیہ نے کنٹینر لگا کر راستوں کو بند کر رکھا تھا۔ اس دوران انتظامیہ کی جانب سے پر امن لانگ مارچ پر شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 کارکنان زخمی ہوئے جبکہ 4 کارکنان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی لیکن ہم اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
یہ بھی پڑھیےماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف اختر مینگل کا لانگ مارچ کا اعلان، اے این پی کی حمایت
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک جاری بیان میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہم اس وقت لکپاس پر موجود ہیں جہاں تمام داخلی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ کوئٹہ سے لانگ مارچ میں شریک افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور شدید شیلنگ کی جا رہی ہے۔ سینئر قیادت پر بھی براہ راست شیلنگ اور فائرنگ ہو رہی ہے۔
سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہم کوئٹہ کے عوام سے اپیل کرتے ہیں، وہ لکپاس کے دوسری جانب پہنچیں، اور مستونگ کے عوام سے گزارش ہے کہ وہ اپنی طرف سے لکپاس پر جمع ہوں۔ یہ بات واضح ہے کہ ہم اپنے مقصد کی طرف بڑھیں گے، چاہے ہمیں لکپاس کے نیچے ایک نئی سرنگ ہی کیوں نہ کھودنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیےبی این پی کا لانگ مارچ قلات پہنچ گیا
سردار اختر مینگل کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم مضبوط ہیں، اپنے مقصد میں پُرعزم ہیں، اور سب سے بڑھ کر، ہم پُرامن ہیں۔ کوئی طاقت، کوئی جبر، ہمارے حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتا، نہ ہمیں ہمارے راستے سے ہٹا سکتا ہے۔
بی این پی کی جانب سے لانگ مارچ کو لکپاس پر روک دیا گیا گیا۔ آج دو پہر 12 بجے سردار اختر مینگل کی جانب سے پریس کانفرنس کی جائے گی۔ بعدازاں قافلے کو کوئٹہ کی جانب روانہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے لانگ مارچ پر شیلنگ اور گرفتاری سے متعلق کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سردار اختر مینگل لانگ مارچ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سردار اختر مینگل لانگ مارچ کی جانب سے لانگ مارچ سردار اختر مینگل کی گرفتاری بی این پی
پڑھیں:
سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی دعائیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے عمرہ ادا کرنے کے بعد مکہ مکرمہ سے اپنی تصویر شیئر کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شعیب اختر نے بیت اللّٰہ کے سامنے تصویر شیئر کرتے ہوئے عمرہ ادائیگی سے متعلق بتایا۔انہوں نے لکھا کہ الحمداللہ عمرہ ادا کر لیا ہے، اس موقع پر پاکستان اور خاص طور پر سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی دعائیں کی ہیں۔
Alhamdolillah performed Umrah. Prayed for our country and for all the people who have been affected by flood. pic.twitter.com/TpkUwRVJvq
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) September 17, 2025
آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
مزید :