مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ اور تجربے سے متعلق تفصیلاً بات کی ہے۔مولانا طارق جمیل نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔انہوں نے پوڈکاسٹ کے دوران متعدد سوالات کے جواب دیے اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ اپنی اہلیہ کے لیے مردوں کا بھی خود کو سوارنا شریعت میں جائز ہے۔انہوں نے بتایا کہ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے زیب و زینت کا اختیار کرنا جائز بلکہ ضروری ہے، جیسے مرد حضرات اپنی اہلیہ کو سجے سنورے دیکھنا چاہتے ہیں، مردوں کو چاہیے کہ وہ بھی اپنی ہمسفر کے لیے خود کو خوبصورت بنانے کی کوشش کریں۔مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ یہ اسلام کا حکم ہے کہ آپ اپنی خوبصورتی پر توجہ دیں اور اسے سنوارنے کی کوشش کریں۔مولانا طارق جمیل نے اس موضوع کے دوران کئی روایتوں اور احادیث کا مفہوم بھی پیش کیا۔
فضا ء علی نے خواتین کو شوہروں سے متعلق ایسی نصیحت کردی کہ سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مولانا طارق جمیل نے
پڑھیں:
غیرت کے نام پر کسی کو بھی قتل کرنا شرعی لحاظ سے جائز نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر کسی کو بھی قتل کرنا شرعی لحاظ سے ناجائز ہے، اس حوالے سے مجھے کوئی اختلاف یا تردد نہیں ہے۔
اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے قومی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ قانون بناتے وقت عوامی نمائندے اپنی سوسائٹی کو دیکھتے ہیں اور اس کے مزاج کو پرکھتے اور اس کی ویلیوز کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری سوسائٹی میں یہ چیزیں قابل قبول نہیں ہو سکتیں، سوسائٹی کے اپنے اقدار ہیں، چاہے جاہلانہ ہیں، چاہے جو کچھ بھی ہیں، لیکن ہمیں سب کچھ مدنظر رکھ کر ایک متوازن قانون سازی کی طرف جانا ہوگا، یہ بھی بالکل غلط ہے کہ آپ زنا کے لیے سہولیات پیدا کریں اور جائز نکاح کے لیے مشکلات پیدا کریں یہ کون سا اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے؟ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں یہ بحث ہو رہی تھی کہ 18 سال سے کم عمر لڑکا، لڑکی اگر نکاح کرتے ہیں تو ان دونوں سمیت نکاح خواں، والدین اور گواہ، سب سزا کے مستحق ہوں گے، ہمیں یہ جاننا ہے کہ یہ کس کا ایجنڈا ہے ؟ جو جائز نکاح میں رکاؤٹیں کھڑی کر رہا ہے، اس طرح بے راہ روی کے لیے راستے کھلیں گے۔
دنیا کے طاقتور اور کمزور پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟
مزید :