بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ، چائنا انسٹی ٹیوٹ آف ساؤتھ چائنا سی اسٹڈیز، اور ہوایانگ میرین اسٹڈیز سینٹر کے اشتراک سے منعقدہ سی اہم جی کی “ساؤتھ چائنا سی ایکسپرٹ کمیٹی” اور “ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں ساؤتھ چائنا سی پرسیپشنز رپورٹ” کے اجراء کی تقریب چین کے شہر سان یا میں منعقد ہوئی۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے ویڈیو خطاب میں کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ “بحیرہ جنوبی چین میں استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنا چاہیے اور اسے امن، دوستی اور تعاون کا سمندر بنانا چاہیے”۔ انہوں نے کہا کہ”ساؤتھ چائنا سی اسٹڈیز ایکسپرٹ کمیٹی” کا قیام چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے سمندری ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے ایک اختراعی اقدام ہے۔تقریب میں ، “ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں ساؤتھ چائنا سی پرسیپشنز رپورٹ” جاری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے عوام بحیرہ جنوبی چین کے معاملات کو سفارتی ذرائع اور بات چیت سے حل کرنے پر زیادہ متفق ہیں اور وہ بحیرہ جنوبی چین کے خطے میں چین کے ساتھ تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چین کے

پڑھیں:

پاکستان کے بقیہ میچوں سے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو پاکستان کے بقیہ ایشیا کپ میچز سے ہٹا دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ  نے واضح مؤقف اختیار کیا تھا کہ اینڈی پائی کرافٹ کا بھارت کے خلاف میچ کے دوران رویہ جانبدارانہ تھا اور انہوں نے ٹاس کے وقت روایتی مصافحہ نہ ہونے دیا جو کھیل کی روح کے خلاف ہے۔اس حوالے سے پاکستان نے پاک بھارت میچ میں ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سیہٹانیکا مطالبہ کیا تھا۔تاہم اب اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے بڑی کامیابی سامنے آئی ہے اور آئی سی سی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطالبات مانتے ہوئے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری اینڈی پائی کرافٹ تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے آج اعلیٰ حکومتی حکام سے بھی مشاورت کی تھی تاکہ اس صورت میں حکمتِ عملی بنائی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ، سپر فور مییں پاکستان کا بھارت سے اگلا مقابلہ اب کب ہوگا؟
  • ڈیرہ مراد جمالی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی بلوچستان کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس
  • پاکستان کے بقیہ میچوں سے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • سوشل میڈیا ناقابل اعتبار ترین پیشہ ہے‘ سروے رپورٹ
  • خیبر پی کے میں پولیو کے دو کیس رپورٹ‘ ملک میں تعداد 26 ہو گئی
  • چیئرمین ٹائون کمیٹی تلہاروعملے کیخلاف شہریوں کی پوسٹیں شیئر
  • اردو یونیورسٹی سینٹ اجلاس موخر کرنے کیلئے خالد مقبول کا ایوان صدر کو خط
  • ایشیا کپ: سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
  • ٹی20 ایشیا کپ: متحدہ عرب امارات نے عمان کو 42 رنز سے شکست دے دی
  • ایشیا کپ: یو اے ای نے عمان کو 42 رنز سے شکست دے دی