نیوزی لینڈ کے بلےباز محمد عباس نے پاکستان کیخلاف ڈیبیو میچ میں ریکارڈ بنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
نیپیئر (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس نےاپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سینچری جڑدی۔
نیپیئر میں کھیلے جارہے میچ میں سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس نے اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر 24 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 52 رنز کی تیز ترین نصف سینچری اسکور کی۔
انہوں نے مڈل آرڈر میں آکر 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے بلےبازی کا مظاہرہ کرکے کیوی ٹیم کا اسکور 344 رنز تک پہنچانے میں مدد کی۔
گزشتہ دنوں ارسلان عباس کو ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔
پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس اپنے بیٹے محمد عباس کے پاکستان کے خلاف ڈیبیو پر خوش ہیں۔
اظہر عباس بیٹے کا ڈیبیو میچ دیکھنے کے لیے نیپیئر میں موجود ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں آج فخر محسوس کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ بیٹے کا پاکستان کے خلاف ڈیبیو ہوا ہے۔
اظہر عباس کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد عباس نیوزی لینڈ کے کامیاب کرکٹر بنیں گے۔
مزیدپڑھیں:رمضان شو میں ’بانجھ پن‘ کا علاج پوچھنے کی ویڈیو وائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان کے
پڑھیں:
بابر اعظم کو ایشیا کپ اسکواڈ کے ساتھ رکھنا چاہیے تھا: محمد یوسف
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو ایشیا کپ اسکواڈ کے ساتھ رکھنا چاہیے تھا اور جس میچ میں بہتر سمجھا جاتا انہیں کھلاتے۔
سماء کی خصوصی ٹرانسمیشن ’ زور کا جوڑ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بھارتی بیٹرز باؤلنگ کرنے والے اسپنرز کے ہاتھ کو دیکھ کر کھیلتے ہیں اس لیے آج پاکستانی اسپنرز خاصی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔
محمد یوسف کے مطابق ، انہوں نے اس سے قبل بتایا بھی تھا کہ بھارتی کھلاڑی سپن کو اچھا کھیلیں گی بھی اور اچھا سپن بھی کریں گے ۔
بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنی چاہیے اور میں نے اس حوالے سے بابر کو اور ماضی کے کوچز کو بتایا بھی تھا۔
Post Views: 2