ممبر ضلعی امن کمیٹی افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، معاشی بدحالی کی وہ سے آج بالخصوص غریب محنت کش مزدور پیشہ طبقہ انتہائی پریشانی سے دوچار ہے، جس کے لئے گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی محال ہو چکے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ ممبر ضلعی امن کمیٹی مہر شاہد عباس چاون نے کہا ہے کہ امت مسلمہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لئے حقیقی معنوں میں اپنا کردار ادا کرے، او آئی سی ذمہ دارانہ اقدامات کو یقینی بنائے اور فلسطین پر جاری جارحیت کو بند کرائے، ماہ رمضان المبارک مقدس مہینہ ہے مخیر حضرات غریب شہریوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر امن کمیٹی حاجی طاہر حسین بلوچ نمبردار کے زیراہتمام سوتری وٹ بلو چ ہاوس میں دیئے گئے افطار ڈنر میں خطاب کے دوران کیا۔ جس میں رئیس احمد، خواجہ اشرف صدیقی، ملک عابد حسین بھٹہ، فراست علی صدیقی، سجاد نمبردار، محمد رمضان جانی، خلیفہ نصیر بخش، سید امیرحسین گیلانی، علی بلوچ، عادل بھٹی سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، معاشی بدحالی کی وہ سے آج بالخصوص غریب محنت کش مزدور پیشہ طبقہ انتہائی پریشانی سے دوچار ہے، جس کے لئے گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی محال ہو چکے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ مخیر حضرات غریب مستحقین کی امداد کے لئے آگے بڑھیں اور انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے لئے

پڑھیں:

بھارتی اقدامات، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

وزیراعظم کی زیر صدارت سلامتی اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت شریک ہوگی
قومی سلامتی کمیٹی بھارتی اقدامات کا مؤثر جواب دے گی، حکومت ذرائع

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ اقدامات کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ہوگا، جس میں اعلی عسکری قیادت بھی شرکت کرے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی بھارتی اقدامات کا مؤثر جواب دے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 24 سیاح ہلاک ہوگئے تھے ۔یہ افسوسناک واقعہ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں ہوا تھا، جو مسلمان اکثریتی علاقہ ہے ، جبکہ یہ گزشتہ ایک سال کے دوران مقبوضہ وادی میں پیش آنے والا بدترین واقعہ تھا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کو 48گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔بھارت نے واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ کر دیے ۔

متعلقہ مضامین

  •  جارحیت گیدڑ بھبکی‘ بھارت کبھی  پانی بند نہیں کرسکتا،شاہد خاقان
  • عالمی برادری خطے میں بھارتی جارحیت اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا نوٹس لے، سیکریٹری خارجہ
  • پانی روکنا اعلان جنگ، جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلان
  • پہلگام حملہ: بھارتی اقدامات کیخلاف آزاد کشمیر میں متعدد احتجاجی مظاہرے
  • بھارت اس وقت آبی جارحیت پر اترا ہوا ہے، مشعال ملک
  • پہلگام فالس فلیگ: بھارتی جارحانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب دینے کےلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری
  • وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری
  • بھارتی اقدامات، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب
  • آئین پاکستان 90 روز میں جنرل الیکشن کا کہتا ہے کیا وہ کرائے گئے؟
  • سینٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز کے زیر اہتمام 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا خطاب