کراچی میں عید کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں عید الفظر کے دوران موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالفطر کے دوران شہر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، عید پر سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے غیر فعال ہوں گی۔
بلوچستان کی گرم ریگستانی شمال مغربی ہواؤں کے سبب پارہ 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
شہر میں صبح کے وقت نمی 70 فیصد تک جبکہ شام کے وقت 30 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گلشن اقبال میں نالے کی صفائی کے دوران پانی کی لائن پھٹ گئی
کراچی:گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب نالے کی صفائی کے دوران ڈسٹری بیوشن کی 8 انچ پانی کی لائن پھٹ گئی۔
لائن پھٹنے کے باعث ہزاروں گیلن پانی ضائع ہو رہا ہے تاہم ضائع ہونے والے پانی کی نالے اندر ہی نکاسی ہورہی ہے، یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
واقعے کی اطلاع واٹر کارپوریشن حکام کو دے دی گئی ہے اور مرمت کا عمل جلد شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ چند ہفتے قبل جامعہ کراچی میں واٹربورڈ کی 84 انچ پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کے بیشتر علاقے 15 دن تک پانی سے محروم رہے تھے۔