مریم نواز کا چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب نے چاند رات پر بازاروں میں ویمن پولیس سکواڈ کے گشت کو بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے بازاروں میں خواتین اور بچوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کے 65 تجارتی مراکز پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چاند رات پر بازاروں میں ویمن پولیس سکواڈ کے گشت کو بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے بازاروں میں خواتین اور بچوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور کے 65 تجارتی مراکز پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، بازاروں اور مارکیٹوں میں نگرانی کے لئے ڈرون کیمروں اور نائٹ ویژن دوربین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
بازاروں اور مارکیٹوں میں سماج دشمن عناصر کی آمدورفت کی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ چاند رات کو روڈز پر ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے 55 مقامات پر ناکہ بندی کر کے پولیس تعینات کی گئی ہے، اے ٹی ایم اور بینکوں کے اطراف میں 225 مقامات پر پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگا دی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مریم نواز کی گئی ہے چاند رات کی ہدایت کا حکم
پڑھیں:
نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس
—فائل فوٹومسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سینئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
نواز شریف نے میاں محمد اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے میاں اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔
علاوہ ازیں سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، جس میں فرخ جاوید مون، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا اور مہر واجد نے شرکت کی۔
خورشید محمود قصوری، حافظ فرحت عباس، فیصل ایوب کھوکھر، چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے چوہدری راسخ الہٰی بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔