پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائیگی
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کیا، مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر سے چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا، عید الفطر کل منائی جائے گی، شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزاد نے کیا، مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر سے چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں بوہری کمیونٹی نے آج عید الفطر منائی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے بھی آج عید منانے کا اعلان کر رکھا تھا۔ دوسری جانب آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف خلیجی ممالک میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے جبکہ برطانیہ اور کینیڈا سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں عید 31 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا عبد الخبیر ا زاد چاند نظر ا
پڑھیں:
پہلگام سانحہ پاکستان پر الزام تراشی بھارتی ناکامی و شکست ہے، مولانا امین انصاری
ایک بیان میں رہنما متحدہ علماء محاذ کا کہنا تھا کہ بھارتی آبی جارحیت کیخلاف پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، پاکستان کی امن و سلامتی،حفاظت و دفاع کیلئے پوری قوم سیاسی و مذہبی قوتیں بلاامتیاز رنگ و مسلک بھارتی جارحیت کے خلاف متحد و بیدار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ اور دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری نے کہا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر اور پورے ہندوستان میں مسلمان و سکھ اقلیتوں پر انسانیت سوز وحشیانہ مظالم کو چھپانے اور جذبہ حریت کو دبانے کیلئے ہمیشہ عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام سازشیں کرتی رہی ہے، پہلگام دہشت گردی کی پاکستان پر الزام تراشی بھارتی ناکامی و شکست ہے۔ ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی آبی جارحیت کیخلاف پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، پاکستان کی امن و سلامتی،حفاظت و دفاع کیلئے پوری قوم سیاسی و مذہبی قوتیں بلاامتیاز رنگ و مسلک بھارتی جارحیت کے خلاف متحد و بیدار ہیں، عالمی ادارے سندھ طاس معاہدہ کی واضح یکطرفہ شیطانی خلاف ورزی کے خلاف ایکشن لیں تاکہ خطے میں امن کی فضاء برقرار رہے۔