Islam Times:
2025-09-18@15:55:36 GMT

عید کا چاند نظر آتے ہی کراچی میں مہنگائی کا جن بے قابو

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

عید کا چاند نظر آتے ہی کراچی میں مہنگائی کا جن بے قابو

شہریوں کے مطابق عید پر گراں فروشوں کو کھلی چھٹی مل گئی، جو کسر رمضان میں رہ گئی تھی وہ چاند رات کو پوری کرلی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ماہ مبارک رمضان میں جاری گراں فروشی کا جن چاند رات کو بے قابو ہوگیا اور مرغی کا گوشت 800 روپے فی کلو، جبکہ گائے کے گوشت کی قیمت 1200، بچھیا کے گوشت کی قیمت 1700 روپے اور بکرے کا گوشت 2800 روپے فروخت کیا گیا۔ عید کے خصوصی پکوانوں کیلئے گوشت مرغی کی طلب میں نمایاں اضافہ کے باعث گراں فروشوں نے من مانی قیمت وصول کی۔ شہر میں لہسن ادرک 600 سے 700 روپے کلو فروخت کیا گیا، ٹماٹر نے ایک بار پھر سنچری عبور کرلی، جبکہ ہرے مصالحہ جات بھی من مانی قیمتوں پر فروخت کیے گئے۔ شہریوں کے مطابق عید پر گراں فروشوں کو کھلی چھٹی مل گئی، جو کسر رمضان میں رہ گئی تھی وہ چاند رات کو پوری کرلی گئی۔

اتوار کو شہر کے تمام بڑے اور علاقائی بازاروں میں گاہکوں کا رش لگا رہا۔ شہریوں نے عید کے تین روز مہمانوں کی تواضع کرنے کیلئے خریداری کی۔ خالص دودھ فروخت کرنے والی دکانوں پر شہریوں کی قطاریں لگ گئیں، جبکہ دودھ اور دہی کی طلب میں بھی نمایاں اضافہ ہونے سے بیشتر دکانوں پر اسٹاک وقت سے پہلے ختم ہوگیا۔ شیر خورمے کے لوازمات کی خریداری کیلئے میوہ جات کی دکانوں پر بھی گاہکوں کا رش لگا رہا، تاہم پستے، کاجو بادام کی بلند قیمتوں کی وجہ سے محدود مقدار میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پنجاب بھر میں گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 106 گرفتار، ہزاروں پر جرمانے

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشی کے خلاف صوبے بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

پرائس کنٹرول ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 لاکھ 22 ہزار 293 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔

اس دوران مجموعی طور پر 12 ہزار 119 گراں فروشوں کو جرمانے کیے گئے، 106 کو گرفتار جبکہ 7 کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں مہنگائی کی شرح کم ہے، مریم نواز کا دعویٰ

ترجمان کے مطابق آٹے کی نرخوں میں گراں فروشی پر 1599 افراد کو جرمانے عائد کیے گئے اور 20 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اسی طرح چکن اور میٹ شاپس کی چیکنگ کے دوران 1023 افراد کو جرمانہ اور 19 کو گرفتار کیا گیا۔

روٹی کی قیمت میں گراں فروشی پر 549 گراں فروشوں کو جرمانہ کیا گیا، 17 کو گرفتار جبکہ 7 کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔

مزید پڑھیں: مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کیا پنجاب میں نئی فورس بنائی جائے گی؟

مہنگی چینی فروخت کرنے پر 682 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں جرمانے کیے گئے اور 7 کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان پرائس کنٹرول نے کہا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے، اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آٹا اضلاع پرائس کنٹرول ترجمان جرمانے چینی کریک ڈاؤن گرفتار وزیر اعلیٰ پنجاب

متعلقہ مضامین

  • میئر نے نیشنل ہائی وے تک فلائی اوور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • چین میں حلال گوشت کی طلب، نیا آرڈر مل گیا
  • چینی کے بحران پر قابو پانے کےلئے سرکاری قیمت 177 فی کلو مقرر
  • کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائینگے
  • کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائیں گے
  • کراچی، 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • کراچی؛ 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی  کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • پنجاب بھر میں گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 106 گرفتار، ہزاروں پر جرمانے
  • اسکیم33 میں تعمیراتی مافیا کا راج قائم
  • کراچی، گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی