کراچی:

فلسطین فاؤنڈیشن نے غزہ کے مظلوم بچوں کی یاد میں کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار میں احتجاج کیا اور کہا کہ صحافیوں کو اسرائیل کا خفیہ دورہ کرانا فلسطین کاز کے خلاف ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن نے کلفٹن تین تلوار پر احتجاج کیا جہاں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنما موجود تھے۔

سیکریٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ احتجاج غزہ کے مظلوم بچوں کی یاد میں کیا جا رہا ہے، اہلیان فلسطین عید کے روز بھی حالت جنگ میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، احتجاج کا مقصد اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یک جہتی ہے، ہماری خوشی و غم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔

ڈاکٹر صابر ابو مریم کا کہنا تھا کہ ملک میں اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، ملک خداداد پاکستان میں فلسطینی کاز کے خلاف سازش ہو رہی ہے، چند صحافیوں کو اسرائیل کے خفیہ دورے کرانا فلسطین کاز کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور صحافتی تنظیمیں اسرائیل دورہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو خطے میں ناجائز ریاست کا واضح پیغام دیا ہے۔

رہنما فلسطین فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا واضح مؤقف رہا، آج عید کے دن اپنی خوشیوں میں اپنے فلسطینی بھائیوں کو یاد رکھیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فلسطین فاؤنڈیشن کاز کے خلاف

پڑھیں:

26 اپریل کی ہڑتال امریکا، اسرائیل، بھارت کیخلاف ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 26 اپریل کی ہڑتال امریکا، اسرائیل اور بھارت کے خلاف ہے۔

انہوں نے پشاور میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پہلے سے ہی اسرائیل کو سپورٹ کر رہا ہے، بھارت مسلمانوں کے قتلِ عام میں شریک ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف سب کو ایک ہونا چاہیے۔

چہرے بدلنے سے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، نظام بدلنا ہو گا: حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 10 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ اختلاف ہے لیکن ملک کی بقاء کے لیے سب کو ایک ہونا چاہیے، ہم غیر مشروط طور پر حکومت کے ساتھ ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کو اعتماد میں لے، اپوزیشن کو کسی سے بھی اختلافات ہوں لیکن ایسے موقع پر سب کو ایک ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطین سے دکھائوے کی محبت
  • ​​​​​​​امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر جمعة المبارک اسرائیل، بھارت کے خلاف یوم مذمت کے طور پر منایا گیا
  • گلگت میں آئی ایس او کے زیر اہتمام حمایت مظلومین ریلی، شیعہ سنی عوام کی شرکت
  • مقبوضہ فلسطینی علاقوں انسانی صورتحال انتہائی تشویشناک، رپورٹ
  • فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کیخلاف 26 اپریل کو شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا، منعم ظفر
  • 26 اپریل کی ہڑتال امریکا، اسرائیل، بھارت کیخلاف ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • پہلگام حملہ، کشمیری مسلمان بھارتی صحافیوں کی جانبدارانہ رپورٹنگ پر سراپا احتجاج
  • لازم ہے کہ فلسطین آزاد ہو گا
  •  فلسطین سے ملحقہ 23 اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو سانپ سونگھ گیا ہے، خواجہ سلیمان صدیقی 
  • بھارت میں حقوق کیلیے احتجاج کرنا جرم قرار؛ پولیس کا مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن