عمران خان کی تیسری عید بھی جیل میں
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
اڈیالا جیل کی مرکزی جامع مسجد میں نمازِ عید ادا کی گئی تاہم سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازِ عید ادا نہیں کر سکے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی تیسری عید اڈیالا جیل میں گزار رہے ہیں اور وہ اس مرتبہ سکیورٹی وجوہات کے باعث نمازِ عید ادا نہیں کر سکے۔ راولپنڈی اڈیالا جیل کی مرکزی جامع مسجد میں نمازِ عید ادا کی گئی تاہم سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازِ عید ادا نہیں کر سکے۔ جیل میں نمازِ عید میں قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے شرکت کی۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اپنے اپنے سیل میں رہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں، عمران خان کا خط چیف جسٹس کو دینے کی کوشش ناکام
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں جہاں وہ عمران خان کا خط چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو دینے آئی تھیں۔ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ خط مختلف مقدمات اور عدالتی نظام کے حوالے سے ہے۔
ان کے مطابق “بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے اور ہم یہ خط دینے یہاں آئے ہیں”۔
تاہم سپریم کورٹ پولیس اتھارٹی نے علیمہ خان اور ان کی ہمشیرہ کو چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف جانے سے روک دیا۔ پولیس حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں۔ رجسٹرار آفس کے نمائندوں کی اجازت کے بغیر چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف نہیں جایا جا سکتا، جبکہ چیف جسٹس کی عدالت بھی ختم ہوچکی ہے۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مؤقف دیا کہ “ہم چیف جسٹس کو بانی پی ٹی آئی کا خط پہنچانا چاہتے ہیں، علیمہ بی بی سائلہ ہیں، انہیں جانے دیا جائے”۔ تاہم پولیس حکام نے اجازت نہ دی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ہمراہ تحریک انصاف کی لیگل ٹیم بھی موجود تھی، جس کی قیادت سردار لطیف کھوسہ اور انتظار پنجھوتہ کر رہے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں