پاکستان میں غیر ملکی سفیر بھی عید کی خوشیوں میں شریک
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
پاکستان میں غیر ملکی سفیر بھی عید کی خوشیوں میں شریک WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: مہندی، چوڑیوں، دیدہ زیب لباس سے لے کر مٹھائی اور سویوں تک پاکستان میں غیر ملکی نمائندے بھی عید کی خوشیوں میں خوش ہوگئے۔
پاکستان میں جاپان کے سفیر نے بھی پاکستانی عوام کو عید کی مبارک باد دی اور اردو میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ادھر پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم العرابی نے عید پر پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی۔
ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے
اس کے علاوہ روس کے سفیر کی جانب سے بھی عید کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ علامہ اقبال کا شعر بھی پڑھا گیا جبکہ یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے عید کی تیاریوں کی ویڈیو شیئر کی۔
عید کے موقع پر کراچی میں امریکی قونصل خانےکی جانب سے بھی مختلف زبانوں میں عید کی مبارکباد اور خوشیوں بھرے دن پرسکون اور برکت سمیت نیک خواہشات کا پیغام دی گئی۔
امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے کہاکہ عید امید، ہمت اور فیضان کےحصول کا موقع ہے، ایسا مستقبل چاہتے ہیں جس میں ہر انسان کی بنیادی عظمت کو تسلیم جائے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان میں بھی عید کی
پڑھیں:
بھارتی حکومت کی بائیکاٹ مہم پر پاکستان کا آذربائیجان سے اظہار یکجہتی
اسلام آباد:بھارتی حکومت کی بائیکاٹ مہم پر پاکستان نے آذربائیجان سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کے سفارت خانے جاکر سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کی اور پاکستان کا ساتھ دینے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کے سفیر سے گفتگو میں کہا کہ سیاحتی ویزے منسوخ کرنا اور سوشل میڈیا مہم چلانا بھارتی ہیجان کی عکاسی ہے. آذربائیجان کو صرف پاکستان سے دوستی کے باعث نشانہ بنایا گیا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان بھی آذربائیجان کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملاکر چلے گا. آذربائیجان کی بزنس کمیونٹی کے لئے اسلام آباد میں چیمبر آف کامرس بنایا ہے. پاکستان سے ڈائریکٹ فلائٹ کے آذربائیجان کی سیاحت پر مثبت اثرات ہونگے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سفیر آذربائیجان خضر فرہادوف سے گفتگو میں کہا کہ دونوں ممالک گہرے مذہبی، ثقافتی اور دوستانہ تعلقات سے جڑے ہوئے ہیں۔ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر ہے۔سفیر آذربائیجان خضر فرہادوف نے عبدالعلیم خان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان نے اصولی موقف اپناتے ہوئے پاکستان کا ساتھ دیا. 10 مئی کی کامیابی پر آذربائیجان کے عوام میں جوش و خروش دیدنی تھا. بھارتی حکومت پاکستان دشمنی کیلئے شوبز انڈسٹری کا سہارا لے رہی ہے۔