یمن کے ساحل پر پانچ انٹرنیٹ کیبلز کٹ گئیں جس کی وجہ سے ملکی انٹرنیٹ متاثر ہے، سیکریٹری آئی ٹی
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
یمن کے ساحل پر پانچ انٹرنیٹ کیبلز کٹ گئیں جس کی وجہ سے ملکی انٹرنیٹ متاثر ہے، سیکریٹری آئی ٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا ہے کہ یمن کے ساحل پر چار سے پانچ انٹرنیٹ کیبل کٹی ہیں، پاکستان کو آنے والی دو کیبلز متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے انٹرنیٹ سلو ہے، کیبلز کی بحالی میں چار سے پانچ ہفتے لگ سکتے ہیں۔سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا ہے کہ کیبلز کی بحالی کیلئے خصوصی کشتیاں چاہئیں ہوتی ہیں، تین مزید کیبلز 12 سے 18 ماہ میں آجائیں گی، تینوں کیبلز پاکستان کی یورپ سے کنیکٹوٹی کریں گی، تین کیبلز کو پاکستان لانے کیلئے معاہدے ہوچکے ہیں۔سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا ہے کہ یمن کے ساحل پر بہت سی سب میرین کیبل کٹی ہیں،
ایک یا دو نہیں چار سے پانج کیبل کٹی ہیں، یمن کی صورتحال کی وجہ سے صورتحال گھمبیر ہے، پاکستان کو آنے والی دو کیبلز متاثر ہوئی ہیں، کمپنیوں نے بینڈوتھ کو متبادل روڈ پر منتقل کیا ہے، کیبلز کی بحالی میں چار سے پانچ ہفتے لگ سکتے ہیں۔سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا ہے کہ کیبلز کی بحالی کیلئے خصوصی کشتیاں چاہئیں ہوتی ہیں، تین مزید کیبلز 12 سے 18 ماہ میں آجائیں گی، تینوں کیبلز پاکستان کی یورپ سے کنیکٹوٹی کریں گی، تین کیبلز کو پاکستان لانے کیلئے معاہدے ہوچکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی تعلق کو نقاب کردیا: وزیراعظم آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی تعلق کو نقاب کردیا: وزیراعظم آزاد کشمیر سعودیہ سے معاہدے کی تیاری و تکمیل میں فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار ہے دریائے چناب میں سیلاب سے بندبوسن کے حالات سنگین، کئی بستیاں پانی میں ڈوب گئیں عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق عدالت کی سخت ایس او پیز جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ’انصاف کے دروازے بند اور میرا کمرا پنجرہ بنادیا گیا ہے عمران خان کا چیف جسٹس پاکستان کو خطCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کیبلز کی بحالی یمن کے ساحل پر کی وجہ سے چار سے
پڑھیں:
دنیا میں صحافی قتل کے 10 میں سے 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں: انتونیو گوتریس
نیویارک (ویب ڈیسک )اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ آج کے دن ہم صحافیوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، دنیا بھر میں صحافیوں کے قتل کے 10 میں سے تقریباً 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں۔
اپنے بیان میں انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ غزہ کسی بھی تنازع میں صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک جگہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر آزاد اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں، سزا نہ ملنا صرف متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ناانصافی نہیں بلکہ صحافتی آزادی پر حملہ ہے۔
یو این کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سزا نہ ملنا مزید تشدد کو بڑھاتا ہے اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہے، تمام حکومتوں کو ہر کیس کی تحقیقات کرنی چاہئیں، ہر مجرم کو کٹہرے میں لانا چاہیے۔
انتونیو گوتیرس نے کہا کہ تمام حکومتوں کو یقینی بنانا چاہیے کہ صحافی ہر جگہ اپنے فرائض آزادانہ طور پر انجام دے سکیں۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ جب صحافیوں کو خاموش کیا جاتا ہے تو ہم سب اپنی آواز کھو دیتے ہیں، آئیں ہم سب مل کر ایک ساتھ کھڑے ہو کر صحافتی آزادی کا دفاع کریں۔